in

پہلے تیس سال بڑے اور پھر پچیس سال چھوٹے آدمی سے شادی۔۔۔عارفہ صدیقی کی محبت کی کہانی

پہلے تیس سال بڑے اور پھر پچیس سال چھوٹے آدمی سے شادی۔۔۔عارفہ صدیقی کی محبت کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوبصورت نین نقش اور بہت پیاری آواز کی مالک عارفہ صدیقی کی زندگی میں کامیابیوں نے اپنا عروج دیکھا۔۔۔انہوں نے اپنی والدہ کی طرح اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔جب گائیکی کی دنیا میں آئیں تو ان کی آواز نے سب کے ہوش اڑا دئے۔۔۔

عارفہ صدیقی ابھی پچیس برس کی تھیں تو انہیں محبت ہوگئی۔۔۔یہ محبت کسی نوجوان سے نہیں بلکہ موسیقار نذر حسین سے تھی۔۔۔نذر حسین کی عمر پچپن برس تھی اور انہوں نے بہترین کامیاب گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔۔۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ عارفہ نے یہ کسی لالچ میں کیا۔۔۔تو ایسا بالکل نہیں تھا کیونکہ نذر حسین نا تو کوئی بہت امیر انسان تھے اور نا ہی اس محبت کی عمر کی معیاد وقتی تھی۔۔۔یہ شادی تو نذر حسین کی اسی سالہ زندگی میں ہمیشہ ساتھ رہی-

عارفہ صدیقی کے چاہنے والے تو انڈسٹری میں بے شمار تھے لیکن ان کو کسی بھی نوجوان کی جانب کشش محسوس نا ہوئی۔۔۔تیس سال کی عمر کے فرق کے باوجود وہ نذر حسین پر جان لٹاتی تھیں۔۔۔ان کی محبت کا یہ عالم تھا کہ کیرئیر کے اس عروج پر انہوں نے سب کچھ ختم کرکے گوشہ نشینی اختیار کی۔۔۔قریبی دوستوں نے عارفہ صدیقی کو اس شادی میں اپنے فرائض بھرپور انداز میں نبھاتے دیکھا۔۔۔

جب اسی سال کی عمر میں نذر حسین کی زندگی ختم ہوئی تو دو ماہ بعد ہی عارفہ صدیقی نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا اور یہ شادی خود سے پچیس برس چھوٹے تعبیر علی سے کی۔۔۔دنیا والوں نے بہت باتیں بنائیں کہ میاں کے مرتے ہی عدت کا بھی انتظار نا کیا لیکن عارفہ صدیقی نے کبھی کسی بات کا نا تو جواب دیا اور نا ہی انٹرویو دینے آئیں۔۔۔ اب وہ دین کی طرف خود کو مکمل طور پر راغب کر چکی ہیں اور اپنے نوجوان شوہر کے ساتھ زندگی کے ایام خوشی خوشی گزار رہی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں تمہارے شوہر کیلئے یہ کام کروں گی اور تم میرے شوہر کیلئے۔۔۔‘ مسلمان اور ہندو خاتون کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوگیا، کیا کام کریں گی؟

رمضان شوگر مل والد کی تھی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ٗ شہباز شریف