دسویں جماعت میں فیل ہونے پر باپ نے بیٹے کو زبردست پارٹی دے ڈالی، وجہ ایسی کہ پاکستانی عش عش کر اٹھے ۔
این این ایس نیوز!دسویں جماعت میں فیل ہونے پر باپ نے بیٹے کو زبردست پارٹی دے ڈالی، وجہ ایسی کہ پاکستانی عش عش کر اٹھے ۔۔۔ یوں تو ہمارے والدین کو ہم سے زیادہ ہمارے امتحانی نتائج کی فکر ہوتی ہے، اور ایسے میں کئی بچے تو والدین کے ڈر سے صرف پاس ہونے کی دعائیں کرتے ہیں کیونکہ انہیں اچھی طرح علم ہوتا ہے کہ اگر وہ امتحانات میں فیل ہو گئے تو والدین کی جانب سے انہیں کڑی سزا دی جا سکتی ہے۔
لیکن بھارت کے شہر بھوپال میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے دسویں جماعت میں فیل ہونے والے اپنے بیٹے کو مارا تو دور ڈانٹا تک نہیں اور اُلٹا اس کے اعزاز میں ایک شاندار پارٹی دے ڈالی۔ اس پارٹی میں نہ صرف پٹاخے بجائے گئے بلکہ پارٹی میں حصہ لینے والوں اور آنے والے مہمانوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ فیل ہونے کے باوجود بیٹے کے لیے ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کرنے والے والد کا کہنا تھا کہ میں اس طرح اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا تھا تاکہ وہ آئندہ مزید محنت کرے۔ کیونکہ فیل ہونے کے بعد بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور اکثر بچے کو انتہائی اقدام کو سوچتے ہوئے اپنی زندگیوں کا بھی خاتمہ کر لیتے ہیں، میں ایسے بچوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بورڈ کے امتحانات زندگی کے آخری امتحانات نہیں ہیں۔ ابھی زندگی میں بہت کچھ باقی ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا بھی آئندہ سال دوبارہ امتحانات دے گا۔ جبکہ فیل ہونے والا بچہ بھی اپنے والد سے کافی متاثر کُن دکھائی دیا۔ طالبعلم کا کہنا تھا کہ میرے والد دنیا کے سب سے اچھے والد ہیں۔ مجھے اپنے والد پر فخر ہے کہ انہوں نے مجھے دوبارہ موقع دیا۔ طالبعلم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلے سال مزید محنت کر کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرے گا اور اپنے گھر والوں کے لیے باعث فخر بنے گا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کی نسبت میں اگلے سال زیادہ محنت کروں گا اور کامیاب ہو کر دکھاؤں گا۔