in

5 سال تک ہر مذہب کو پڑھا اور اسلام قبول کرلیا۔۔۔ جرمنی سے آنے والی ایسی لڑکی کی کہانی جس نے پاکستانی لڑکے سے شادی کی اور اب سسرال میں کیسے رہ رہی ہے؟ جانیں

5 سال تک ہر مذہب کو پڑھا اور اسلام قبول کرلیا۔۔۔ جرمنی سے آنے والی ایسی لڑکی کی کہانی جس نے پاکستانی لڑکے سے شادی کی اور اب سسرال میں کیسے رہ رہی ہے؟ جانیں

 

پاکستانی لڑکے اکثر باہر کی دلہنیں لاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے ہمارے لڑکوں میں کوئی جادو ہے جو مغربی حسیناؤں کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے۔ لیکن سچ پوچھیں تو یہ جادو ہے اخلاق اور اچھے کردار کا جس کی مغربی دنیا میں کافی کمی ہے۔

 

یہ کہانی ہے سونیا کی جو جرمن شہری ہیں۔ 27 سالہ سونیا کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے تقریباً پانچ سال تک دنیا کے ہر مذہب کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ فیصلہ انھوں نے بہت سوچ سمجھ کر اور ہر چیز کا تجربہ کرنے کے بعد کیا ہے کیونکہ اسلام ہی دنیا کا بہترین مذہب ہے۔

 

اسلام قبول کرنے کے بعد سونیا نے فیصلہ کیا کہ وہ اب پاکستان میں ہی رہیں گی اس لئے انھوں نے ایک پاکستانی نوجوان عمران سے شادی کی۔ سونیا کی ساس یعنی عمران کی والدہ بھی اپنی جرمن بہو سے بہت خوش ہیں اور انھوں نے اپنی بہو کا نام “جنت“ رکھا ہے کیونکہ ان کے مطابق جب سے بہو ان کے گھر آئی ہے گھر حقیقی معنوں میں جنت بن گیا ہے۔

 

سونیا کہتی ہیں کہ انھیں پاکستان بہت محفوظ لگتا ہے وہ یہاں کے کلچر سے اور خاص طور پر پاکستانی کھانوں کو بہت پسند کرتی ہیں۔ بریانی، قورمہ اور کڑاہی انھیں بہت مرغوب ہیں اور وہ انھیں پکانا بھی بہت اچھی طرح جانتی ہیں۔ سونیا اپنے شوہر کی بزنس میں مدد کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کے شوہر ایک بااخلاق انسان ہیں جن سے شادی کرکے وہ کافی خوش ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے سونیا ایک نیوٹریشنسٹ ہیں البتہ اب وہ اپنی باقی کی زندگی اسلامی نظریے کے تحت پاکستان میں رہ کر ہی گزارنا چاہتی ہیں۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کہانی اور اصل واقعہ

اللہ ایسے بیٹے کسی کو نہ دے :