in

’’ایک بار میں خانہ کعبہ کے اندر عبادت کر رہا تھا کہ باہر سے دروازہ بند کرکے مجھے اندر ہی بھول گئے پھر۔۔۔‘‘ شیخ رشید نے ایسا واقعہ سُنا دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

’’ایک بار میں خانہ کعبہ کے اندر عبادت کر رہا تھا کہ باہر سے دروازہ بند کرکے مجھے اندر ہی بھول گئے پھر۔۔۔‘‘ شیخ رشید نے ایسا واقعہ سُنا دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیخ رشید نے کہا کہ وہ دنیا کے ان چھ خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کی، وہ ان سیڑھیوں سے گزرے جو حضورﷺ کے زمانے کی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک بار خانہ کعبہ کے اندر عبادت کے دوران انتظامیہ کے لوگ انہیں بھول گئے۔

اور باہر سے دروازہ بند کردیا جس کے باعث وہ شام تک اندر ہی رہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ایران عراق جنگ کے دوران وہ گلف وار کے انچارج تھے۔

ایک بار وہ خانہ کعبہ میں عبادت کر رہے تھے کہ اسی دوران انتظامیہ انہیں کعبہ کے اندر ہی بھول گئی اور باہر سے دروازہ بند کردیا گیا جس کے باعث وہ مغرب کے وقت تک اندر ہی رہے اور عبادت کرتے رہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے پر وزیراعظم نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر بہت برا ہوا، کوئی بھی عہدے کا غلط استعمال نہیں کرسکتا،

عام پاکستانی کی بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی کسی سیاستدان یا وزیر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نعمان نیاز نے حد کردی، شعیب اختر نے دنیا میں پاکستان کا جھنڈا اونچا کیا، اگر دنیا میں کسی نے ایک گیند سے ہندوستانیوں کو چپ کرایا تو وہ شعیب اختر تھا، قومی ہیروز کے ساتھ ایسے نہیں ہوتا، نعمان نیاز کو سوچناچاہیے تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی ہیرو کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتے، وزیراعظم عمران خان کا شعیب اختر اور نعمان نیاز کے معاملے پر بڑا حکم جاری

چوہدری نثار نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا جماعت کا نام کیا ہو گا؟سیاست کے میدان میں بڑی ہلچل