کریم میں سفر کرنیوالی خاتون اپنا بٹوا بھول گئی لیکن جب ڈرائیور نے کھول کر دیکھا تو اس سے کیا نکلا ؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور میں ایک خاتون ٹیکسی میں اپنا پرس بھول گئی لیکن ڈھونڈنے کے باوجود تاحال اس کا سراغ نہیں مل سکا،
تفصیلات کے مطابق ایماندا ر ٹیکسی ڈرائیو کو گاڑی میں اپنا پر س بھول جانے والی اس خاتون کی تلاش ہے جس کے بیگ میں آٹھ لاکھ روپے سے
زائد کی کیش رقم موجود ہے ۔ڈرائیور کے مطابق خاتون نے ٹیکسی میں سفر کیا اور اپنا بیگ گاڑی میں ہی بھول گئی تاہم جب ٹیکسی ڈرائیور جمیل
احسان کو معلوم ہوا تو اس نے بیگ کھول کر دیکھا جس میں تین ہزار سے زائد برطانوی پائونڈ (آٹھ لاکھ پاکستانی ) اور چالیس ہزار روپے کیش موجود تھا ، پرس میں خاتون کا پاسپورٹ بھی رہ گیا تھا ، ٹیکسی ڈرائیور کا کہناتھا کہ خاتون کی تلاش کر رہاہوں تاکہ اس کی امانت لوٹا سکوں ، جس مقام پر اسے چھوڑا
تھا وہاں سے وہ کس مقام پر گئی ہیں معلوم نہیں ، پرس میں خاتون کا کوئی رابطہ نمبر بھی موجود نہیں ، ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کی نقدی اور پاسپورٹ کی ویڈیو بنا کر شیئر کر دی ۔تاحال اس خاتون کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔