in

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریتی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا

۔بالی ووڈ میں اداکاروں کی ذاتی زندگی یا پبلکزندگی سے متعلق اُڑتی افواہیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس کا سلسلہ بالی ووڈ کی تاریخ سے جُڑا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کو شاک میں ڈال دیا تھا جب عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے

۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔اس دوران Rendezvous With Simi Garewal شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ سُن کر شاک لگا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔

یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں۔ وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔ جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانچ بیٹیوں کی ماں کا نوجوان لڑکے سے چوتھی شادی بیٹیوں اور دامادوں نے سن کے کیا کام کر ڈالا جانیں

انسانوں کے جسم بدل جائیں گےاور وہ۔۔۔۔ 2030میں کیا ہونےوالاہے؟ نئی تحقیق نے تہلکہ مچادیا