غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )غرور کا سر نیچا ، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور جب پاکستان میچ جیتنے لگا تو انہوں نے کیا کام کیا ؟ فواد چوہدری نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا ۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار
اور وویک اوبرائے تو آدھے میچ سے ہی واپس چلے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر وفاقی وزیر نے سٹیڈیم کا آنکھوں دیکھا حال بتایا کہ پورا سٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا لیکن ہم نے ایک چھوٹا سا کونا پکڑ لیا جہاں میں، گورنر سندھ اور پاکستان سے کچھ اور لوگ موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا تو بھارتی تماشائی گراو¿نڈ چھوڑ کر جانے لگے، ان پر کافی ہوٹنگ بھی ہوئی اور پاکستانی تماشائیوں نے کہا کہ ابھی آپ کے جانے کا وقت نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انڈین کراو¿ڈ کے دل بہت چھوٹے ہیں تو وہ گراونڈ چھوڑ چھوڑ کر جانے لگے۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود بھارتی شوبز شخصیات کی مایوسی کے بارے میں بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا جب بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے شروع میں آئے تو کہنے لگے کہ آپ لوگ پاکستان کو سلیبریٹ تو کر لیں لیکن جیتنا تو بھارت نے ہے اور پھر آدھے میچ میں ہی دونوں بھارتی اداکاروں کو چھوڑ کر جانا پڑا اور لوگوں نے ان پر بہت ہوٹنگ بھی کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ اور پھر بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔