ارشد تم تو کہتے تھے کہ بات عورتوں تک نہیں آئے گی ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو۔۔۔ ارشد شریف کی بیوہ سے متعلق بڑی خبر
پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف شہید کی بیوہ جویریہ صدیق نے سوشل میڈیا پر کردار کشی پر
خاموشی توڑ دی، ٹوئٹر پر پیغام میں ارشد شریف سے ہی سوال اٹھا دیا۔ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے جویریہ
صدیق کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا جاری ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جویریہ نے عدت کے دوران ہی شادی کرلی ہے۔
جویریہ صدیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ارشد تم تو کہتے تھے کہ یہ مردوں کی جنگیں ہیں، بات عورتوں تک نہیں آئے گی، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ۔
ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو۔ بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں، کیا یہ اسلامی ملک ہے؟۔اپنے ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے
شوہر کو گولی سے ماردیا مجھے کردار کشی سے ماریں گے۔ یاد رہے کہ معروف صحافی ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں ایک پولیس مقابلے کے دوران ق ت ل کردیا گیا تھا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیوہ جویریہ صدیق کیخلاف منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔