in

شاداب خان نے کس نوجوان کرکٹر کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا؟

شاداب خان نے کس نوجوان کرکٹر کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا؟

لاہور ( این این آئی)پشاور زلمی کے اسٹار بلے بازصائم ایوب کی گزشتہ روز کھیلی جانے والی

اننگز پر شاداب خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صائم کی کلاس الگ ہے۔مستقبل کے سپر اسٹار ہیں!۔میچ میں صائم کے آئوٹ ہونے کے بعد راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھی انہیں سراہا گیا

۔دوسری جانب دی یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ سے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی تعریف کے پل باندھ دیئے۔منگل کے روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے

مضبوط بالنگ اٹیک کے خلاف 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جتنوانے میں اہم کردار ادا کیا، انکی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔صائم ایوب نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ 107 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

کرس گیل نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی خاص پرفارمنس دینے میں ناکام رہے رتھے لیکن انہوں نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار کہا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چالاکی کام نہ آئی

حضور اکرم ؐ نے رمضان المبارک میں کن تین لوگوں کوجنت کی خوشخبری سنائی،