in

لومیرج کرنے والے جوڑے کی 2 بچیاں بطور جرمانہ دینے کا فیصلہ، جرگے نے حیرت انگیز سزا سنا دی

لومیرج کرنے والے جوڑے کی 2 بچیاں بطور جرمانہ دینے کا فیصلہ، جرگے نے حیرت انگیز سزا سنا دی

صوبہ سندھ کے شہرجیکب آباد کے علاقے تھل میں جیکب آباد کے علاقے تھل میں والدہ اوروالد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کیلئے بطورسزا جرگے نے ان کی 7 سے 8 سال کی عمر کی دو بچیاں جرمانے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔30 سالہ بیوہ حاجرہ منگی نے 28 سالہ دادو منگی نامی شخص

سے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ حاجرہ کی ایک بیٹی ہے جبکہ دادو کی بھی ایک بیٹی ہے۔حاجرہ کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ شادی ان کی اجازت کے بغیر کی گئی

۔اس معاملے پر جرگہ بدھ 15 مارچ کی شام ٹھل کے گاں گڑھی حسن میں قبائلی سردار ذوالفقارخان سرکی کی رہائشگاہ پرہوا۔قبائلی سردارنے معاملہ سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ حاجرہ کے خاندان کی خوشی کیلئے حاجرہ اور دادوکی بیٹیوں کو ان کے حوالے کردیا جائے گا اور خاندان کے فیصلے کے مطابق شادی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جرگے نے اس جوڑے کو سزا کے طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنایا۔ جرمانہ کی رقم سے 50 ہزارموقع پر ادا کردیے گئے جبکہ بقایا رقم 2 اقساط میں دینے کا حکم دیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2019 میں جرگے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

صوبہ سندھ کے شہرجیکب آباد کے علاقے تھل میں جیکب آباد کے علاقے تھل میں والدہ اوروالد کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کیلئے بطورسزا جرگے نے ان کی 7 سے 8 سال کی عمر کی دو بچیاں جرمانے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عنوان: بغیر وضو اللہ جل جلالہ اور محمد صلی الله عليه وسلم کے نام والی تسبیح کو پڑھنا اور چھونا

اسٹیٹ بینک نے 50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا