مشہور ریپر کی سٹیج پر سامعین کے سامنے موت
ایک حیران کن منظر میں مشہور ریپر کوسٹا ٹیچ جنوبی افریقہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے سامنے انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی ریپر جن کا اصل نام کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو تھا۔
اس ویڈیو نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں سنگر جوہانسبرگ میں سٹیچ پر گانا گاتے ہوئے گر گیا اور پھر جان کی بازی ہار گیا۔
سنگر کی عمر صرف 28 سال تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں جنوبی افریقہ میں الٹرا میوزک فیسٹیول کے دوران کوسٹا ٹیچ کو گاتے ہوئے اور پھر سٹیج پر گرتے ہوئے دکھایا گیا۔
اس کے بعد دوسروں نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ۔ سنگر نے پھر گانا شروع اور پھر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔ ریپر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کردیا گیا۔
طبی حکام نے اس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی۔گلوکار کے بھائی نے موت کی خبر کی تصدیق کردی اور مرحوم کے انسٹا گرام اکانٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا
جس میں لکھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم خود کو سنگر کوسٹا ٹیچ کی موت کا اعلان کرنے پر مجبور محسوس کر رہے ہیں۔ انہو ں نے اس ہنگامی حالت میں اور آخری گھنٹوں میں کوسٹا ٹیچ کے قریب موجود تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔