in

قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں، شاہین آفریدی کی ذو معنی ٹوئٹ وائرل

قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں، شاہین آفریدی کی ذو معنی ٹوئٹ وائرل

ان دنوں پاکستانی کرکٹ کے شائقین کی نظریں قومی ٹیم کے کپتان پر ہیں کیونکہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم کے بجائے کسی اور کو کپتانی ملے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی

سمیت حارث رؤف کو آرام دیا جائے گا اور کپتان شاداب خان ہوں گے۔جب کہ اس سے قبل نجم سیٹھی نے شاہین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کپتانی کی پیشکش کی تھی جسے فاسٹ بولر نے قبول بھی کرلیا تھا ،

اس سارے معاملے میں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔اور اب شاہین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا۔

شاہین کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کپتان کوئی بھی ہو، سب کرکٹرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ان میں اتحاد قائم رہے گا۔سوشل میڈیا صارفین بھی شاہین کی ٹوئٹ پر تبصرے کررہے ہیں۔مشاہد حسین نے فاسٹ بولر کی ٹوئٹ پر لکھا شاہین واقعی پاکستان کا فخر ہے،

پاکستان کی تاریخ میں ایسا کھلاڑی کبھی نہیں دیکھا جو کسی اور کی وجہ سے اپنی پروموشن قربان کرنے کو تیار ہو۔صارف نے کہا اس ٹیم کا اتحاد ناقابل یقین ہے، بابر اعظم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کے لیے واضح پیغام ہے۔ایک اور صارف نے شاہین کو مشورہ دیا کہ یہ اتحاد قائم رکھیے گا، ہمیشہ متحد رہیے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھر کا ماحول خوشگوار بنانے ، اور سسرال میں اپنی عزت بنانے کے کچھ ٹوٹکے ۔

انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ہونے کے قریب نوازشریف نے پاکستان واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا