in

نہ ہاتھ ملاتے ہیں اور نہ خاتون کو دیکھتے ہیں ۔۔ جانیں ان 4 مسلمان کھلاڑیوں کے بارے میں، جنہوں نے اپنے نیک عمل سے سب کی توجہ حاصل کی

نہ ہاتھ ملاتے ہیں اور نہ خاتون کو دیکھتے ہیں ۔۔ جانیں ان 4 مسلمان کھلاڑیوں کے بارے میں، جنہوں نے اپنے نیک عمل سے سب کی توجہ حاصل کی

سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلتے اور جشن مناتے ہی دیکھا جاتا ہے مگر کچھ لمحاتایسے

بھی ہوتے ہیں جو کہ توجہ طلب ہوتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی کھلاڑیوں کے بارے میں

بتائیں گے جو سب کی توجہ حاص کر چکے ہیں۔ ہاشم آملا: ساؤتھ افریقی کھلاڑی ہاشم آملا کا شمار

ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف کرکٹ کے میدان میں مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ مسلم دنیا میں بھی شہرت پائی ہے۔ہاشم آملا جب کبھی میڈیا سے بات

چیت کرتے دکھائی دیتے ہیں تو کافی اچھے لگتے ہیں،لیکن ایسا کیوں ہے؟ آئیے بتاتے ہیں۔ دراصل جب کبھی ہاشم کسی خاتون صحافی کو انٹرویو دیتے ہیں تو آنکھیں جھکی ہوتی ہیں اور نظروں میں شرم عیاں ہوتی ہے۔ساؤتھ

افریقی کھلاڑی اس لیے کافی مشہور ہیں کہ وہ اپنے دھیمے لہجے اور مذہبی لگاؤ اور کھیل کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاشم آملا خاتون رپورٹر سے بات چیت کے دوران نیچے دیکھ رہے ہیں۔
شاہد آفریدی: شاہد آفریدی بھی اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں مشہور ہیں،لیکن اس کے ساتھ ساتھ بوم بوم آفریدی میڈیا کی توجہ اس وقت حاصل کر لیتے ہیں جب وہ کسی بھی خاتون سے بات چیت کرتے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد شاہد آفریدی جب انعامی رقم وصول کرنے کے لیے آئے تو سامنے خاتون موجود تھی، شاہد آفریدی نے آنکھیں جھکا لیں اور پھر کیمرے کے سامنے آئے، صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی جب خاتون سے ہاتھ بڑھا کر مبارک باد دینا چاہی مگر شاہد آفریدی نے ہاتھ کو نظر انداز کرتے ہوئے کیمرے کی طرف توجہ مبذول رکھ لی۔بوم بوم آفریدی اپنی اس ادا کی وجہ سے کافی مقبول ہوئے ہیں۔ محمد رضوان: محمد رضوان بھی سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ کھلاڑی گراؤنڈ میں نماز پڑھتے ہوئے بھی کافی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں پاکستان کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی موجود تھے، اسی دوران محمد رضوان سے اینکر زینب عباس سوال کرنے آتی ہے، مگر سب کی توجہ اس وقت حاصل کر لیتی ہیں جب وہ محمد رضوان سے سوال ان کے پیچھے سے کر رہی ہوتی ہیں۔محمد رضوان خواتین کی عزت کرتے ہیں اور اسی لیے وہ کسی بھی خاتون سے بات کرتے ہوئے ان
کی طرف دیکھتے نہیں ہیں۔اسی وجہ کو سمجھتے ہوئے زینب نے بھی محمد رضوان کے پیچھے رہ کر ان سے بات کرنا مناسب سمجھا۔ معین علی: انگلینڈ کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے معین علی نے بھی اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب وہ ایک خاتون صحافی کو انٹرویو دے رہے تھے۔دوران انٹرویو خاتون صحافی معین علی سے سوالات کر رہی تھی لیکن معین علی نے خاتون صحافی کو دیکھا تک نہیں۔ معین علی کبھی نیچے دیکھ کر جواب دیتے رہے تو کبھی سامنے کی طرف دیکھ کر جواب دے رہے تھے۔معین علی کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیٹ فلکس نے اپنے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کیا رمضان المبارک میں بیوی کے پاس جانا جائز ہے ؟مولانا طارق جمیل کاایسا جواب جو ہر شوہر کو سننا چائیے