in

بھارتی میڈیا پر شاہد آفریدی کے چرچے

بھارتی میڈیا پر شاہد آفریدی کے چرچے

بھارتی میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے چرچے ہونے لگے۔ قطر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی)کا آغاز ہوگیا

جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ملکوں کی ٹیموں کے ریٹائرڈ کھلاڑی شریک ہیں۔دوحہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجاز کی ٹیموں کے

درمیان مقابلہ ہوا۔ایشیا لائنز کی قیادت شاہد آفریدی جبکہ انڈیا مہاراجاز کی قیادت گوتم گمبھیر نے کی۔یہ میچ ایشیا لائنز نے 9رنز سے جیتا اور اس میچ میں مصباح الحق کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ایک موقع پر میچ میں عبدالرزاق کی گیند گوتم گمبھیر کے ہیلمٹ پر لگی تو اس دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی بھارتی بیٹر کی خیریت پوچھنے پہنچ گئے

۔شاہد آفریدی کا یہ انداز مداحوں کو بہت پسند آیا اور لوگوں نے انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کردیں۔اس حوالے سے بھارت کی مشہور ویب سائٹ نے بھی شاہد آفریدی کے لیے اچھے الفاظ استعمال کیے۔بھارتی ویب سائٹ نے لکھا کہ جمعے کو میدان میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کی خیریت پوچھی، ان کے انداز نے دل جیت لیے۔

قطر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی)کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ملکوں کی ٹیموں کے ریٹائرڈ کھلاڑی شریک ہیں۔دوحہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجاز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ایشیا لائنز کی قیادت شاہد آفریدی جبکہ انڈیا مہاراجاز کی قیادت گوتم گمبھیر نے کی۔یہ میچ ایشیا لائنز نے 9رنز سے جیتا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سبق اور امید

معروف بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ سے چوتھی شادی کرلی