نوجوان کی محبت میں گرفتار ایک اور گوری پاکستان پہنچ گئی
سرگودھا شہر کے نوجوان سے فیس بک پر دوستی سے محبت میں گرفتار ایک اور غیر ملکی دوشیزہ برما سے پاکستان اپنے محبوب کے پاس پہنچ گئی جس نے آمد پر مقامی عالم دین کے ہاتھوں اپنے مذہب بدہیسٹ کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا اور شادی کے بندھ کر خوشگوار ازواجی زندگی کے لئے مصروف عمل ہو گے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے نوجوان محمد کاشف سے کچھ عرصہ قبل بیرون ملک برما کی بدہیسٹ مزہب کی دوشیزہ مریار سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی
تو برما مقیم دوشیزہ پاکستانی نوجوان سے محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ کر اپنے محبوب محمد کاشف سے آ ملی اور گزشتہ روز مدرسہ مدینہ غوثیہ کے مقامی عالم دین صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی سے ملاقات میں غیر ملکی دوشیزہ نے اپنے مزہب بدہیسٹ کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام قبول کر لیا
جس پر اسکا اسلامی مایا فاطمہ رکھ دیا گیا اور اس کے لئے ایمان کی استقامت کی دعا کروائی اور شادی کے بندھن میں بندھ کر خوشگوار ازواجی زندگی کے لئے مصروف عمل ہو گے۔اس موقع پر غیر ملکی نومسلم دوشیزہ مایا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی یہ محبتوں اور خوشیوں بھرا ملک ہے
جہاں پاکستانی لوگ مجبتوں کے جزبات کے ساتھ مہمان نواز بھی ہیں اور پاکستان پہنچ کر مجھے یہاں کی ثقافت اور میل ملاپ بہت اچھا لگاہے-