in

تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار!!! لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر پر کونسا شہر آیا؟

تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار!!! لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر پر کونسا شہر آیا؟

برطانوی ادارے ’انشور مائی ٹرپ‘ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے

جس میں یورپ کے سب سے مشہور شہر کو خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ’مدینہ منورہ‘ کو دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی

خواتین کے لئے محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، سعودی شہر ’مدینہ منورہ‘میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے اور تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اس شہر کو خواتین کے لیے سب سے محفوظ قرار دیا گیا ہے

۔رپورٹ میں یورپ ملک فرانس کے سب سے مشہور شہر پیرس کو تنہا سفر کرنے والے خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ جرائم میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے

۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے سب سے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے جب کہ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کو تیسرا نمبر دیا گیا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانیو: مہنگائی سے بچنا چاہتے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بتایا گیا یہ طریقہ اپناؤ۔۔۔۔

اگر سلمان اور شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو۔۔۔۔۔ مادھوری نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں