in

ہیپی وائف، ہیپی لائف، شاہین شاہ آفرید ی نے خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا

ہیپی وائف، ہیپی لائف، شاہین شاہ آفرید ی نے خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کے بعد خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا ہے کہ ہیپی وائف، ہیپی لائف۔

ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی سے شادی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے سوال کیاگیا تو اس موقع پر انہوں نے مذاقاً کہا کہ میں نے

اپنے ہاتھ کھڑے کردیے، اس کا جواب نہیں دے سکتا۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ہیپی وائف، ہیپی لائف۔پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ راشد خا ن کے آنے سے ہماری ٹیم مضبوط ہوئی ہے

۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بطور کپتان آپ کو صرف کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کا نہیں سوچنا ہوتا بلکہ بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے کہ وہ کیسے آگے آئیں گے اور پرفارم کریں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ

Construction Bookkeeping Services: Top 5 Essential Reasons Why