in

لانڈھی جیل میں قیدیوں کے پاؤں کیوں دھوئے اور چومے جاتے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر

لانڈھی جیل میں قیدیوں کے پاؤں کیوں دھوئے اور چومے جاتے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کا ایسٹر کا تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے لانڈھی جیل میں قیدیوں کے پاؤں دھونے اور چومنے والے پادری کی ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسٹر کے

تہورار پر دنیا بھر کے مذہبی مسیحی روحانی پیشوا لوگوں کے پاؤں دھونے کی رسم ادا کرتے ہیں لیکن پادری ایشلے نیونز ایک ایسے پادری ہیں

جو یہ رسم لانڈھی جیل میں قیدیوں کے پاؤں دھو کر اور چوم کر ادا کرتے ہیں۔ اس رسم کی ادائیگی سے متعلق ایشلے نیونز نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی میں کچھ قیدی ایسے ہیں جن کے کیس کے فیصلے تاحال نہیں ہوئے جبکہ کچھ کا ہوگیا ہے

لیکن ہم دونوں طرح کے قیدیوں میں تفریق نہیں کرتے لہٰذا رسم کی ادائیگی میں دونوں قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے پادری ایشلے نیونز اس رسم کو ماضی سے منسوب کرتے ہوئے کہتے ہیں

کہ اس رسم سے دو طرح کا پیغام جاتا ہے، پہلا پیغام مسیحی برادری کے افراد کی زندگی میں حلیمی کے درس کا، دوسرا پیغام ایسے افراد کو کہ چرچ یا چرچ سے باہر بھی ان کی خدمت اور تعاون کے لیے لوگ موجود ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں بہتر روزگار نہیں مل رہا تھا، شاہدہ رضا کی ممتا نے معذور بیٹے کے علاج کے لئے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کا فیصلہ کیا

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ