بریکنگ نیوز , آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کے قوانین میں حیراکن تبدیلی کر دیی
آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمز کو نئے سال کا تحفہ کرکٹ قوانین کو تبدیل کرکے دیا ہے. کچھ روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں کرکٹ کے قوانین اور بڑے ایونٹس کے شیڈول کا جائزہ لیا گیا.
تمام آئی سی سی بورڈ آف گورننگ ممبرز کے اتفاقیہ فیصلے سے ٹونٹی میچز کے کچھ قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں . ٹی ٹونٹی نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی بولر سلو اوور کرائے گا تو پوری ٹیم پر اس چیز کی
پنالٹی ڈالی جائے گی.کسی بولر کے سلو اوور کے نتیجے میں ٹیم کے بقیہ تمام فیلڈرز کو لازمی طور پر 30 یارڈز کے دائرہ میں رہنا ہوگا.
اس کے علاوہ جو سلو اوور کے نتیجے میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ سلو اوورز کے بعد کی بقیہ تمام اننگ میں فیلڈر 30 یارڈ کے دائرہ کے اندر ہی رہیں گے.
دوسرا قانون پانی کے وقفہ کا بنایا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچز کے اننگ کے دوران ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ ایک آپشنل اضافی پانی کا وقفہ لے سکیں گی جوکہ 2 منٹس اور 30 سیکنڈ پر مشتمل ہوگا.