ہوشیار! خبردار مولی کے ساتھ یہ چیزیں ہرگٓز نہ کھائیں ورنہ آپ بھی ان بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں
مولی کا استعمال سردیوں میں زیادہ کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کونسی دو ایسی اشیا ہیں جن کا استعمال مولی کے ساتھ نہیں کرنا چاہیے ورنہ آپ کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آپ کو مولی کے بےشمار فوائد کے حوالے سے تو پتہ ہوگا لیکن یہ نہیں کہ مولی کو کن چیزوں کے ساتھ کھانے سے پرہیز کرنا ہے۔
تقریباً ہر گھر میں ہی کھانے میں تازہ مولی اور ٹماٹر کے سلاد کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مولی اور ٹماٹر کے سلاد کو رات میں نہیں کھانا چاہیے کیونکہ رات کا کھانا ایک لمبے وقفے کے بعد کھایا جاتا ہے۔ اگر آپ رات کو ٹماٹر اور مولی پر مشتمل سلاد کھائیں تو یہ آپ کو Sternum
جس کو سینے کا درد بھی کہتے ہیں اس میں مبتلا کر سکتا ہے۔ Sternum کی چند علامت میں سے ایک یہ ہے کہ کھانا کھانے کے بعد آپ کے سینے میں اکثر درد اٹھتا ہے اور بعض اوقات ہڈیوں کی چٹخنے کی آواز بھی آتی ہے۔ Sternum کی ایک وجہ سینے کی جلن بھی ہے جس میں ہمارے معدے کی تیزابیت منہ کی جانب آتی ہے۔ ایک امریکی ادارے کی ریسرچ کے مطابق اس درد کی وجہ سے سینے پر دباؤ پڑتا ہے۔
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس درد سے بچنے کے لیے ایسی چیزوں سے احتیاط کی جائے جو اس مرض کی بنیادی وجہ ہیں اور اس میں سر فہرست ٹماٹر اور مولی شامل ہیں۔ ان دونوں کو ملا کر کھانا آپ کے جسم میں تیزابیت پیدا کرسکتا ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مولی کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے لیکن خود دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ میڈیکل رسیرچ نے یہ بات ثابت کی ہے کہ اگر آپ مولی کو رات میں کھائیں گے تو اس سے معدے پر بوجھ پیدا ہوگا
جس سے تیزابیت ہوگی۔ اس کے علاوہ طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی کھانے کے بعد یا اس کے ساتھ دودھ کا استعمال بھی نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دونوں کی تاثیر بالکل مختلف ہے۔اس لیے بہتر ہے کہ اس سے گریز کریں۔ ۔ اس کے علاوہ میڈیکل ریسرچ یہ بھی بتاتی ہیں کہ مولی کے ساتھ مچھلی کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ان دونوں کو ہضم کرنے کے لیے آپ کے معدے کو ڈبل محنت کرنی پڑسکتی ہے جس سے آپ گیس کی شکایت میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔