in

کیمپس میں ہیوی بائیک چلانے سے منع کیوں کیا ؟پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم نے پروفیسر پر ہاتھ اٹھا دیا

کیمپس میں ہیوی بائیک چلانے سے منع کیوں کیا ؟پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم نے پروفیسر پر ہاتھ اٹھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے کارکنان نے کیمپس میں ہیوی بائیک چلانے سے منع کرنے پروفیسر پر حملہ کیا اور پھر وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ڈیک لگا کر ڈانس کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منع کرنے پر گارڈز کے ساتھ بھی جھگڑا کیا گیا تاہم طلباءدھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی میں

طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑوں کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں لیکن کچھ دنوں میں یہ دوسری مرتبہ ہواہے جب استاد کے ساتھ ہاتھا پائی اور بدتمیزی کا واقعہ رونما ہوا۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایاہے کہ طلبہ گروپ کا یاسر نامی لڑکا کیمپس میں ہیوی بائیک چلا رہا تھا ،

جس پر سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماونٹین ریسرچ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منور صابر نے طالبعلم کو روکا ، منع کرنے پر طالبعلم نے ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کی اور ساتھی کے ساتھ مل کر ہاتھا پائی کی ، ہیوی بائیک چلانے سے منع کرنے پر طلباءنے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیدیا اور پھر ڈیک لگا کر ڈانس شروع کر دیا ،

جب گارڈز نے ڈیک چلانے سے منع کیا اور خاموش رہ کر احتجاج کرنے کا کہا تو طلباءکی گارڈز کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہوئی۔ طالبعلم وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضور ؐنے فر ما یاکشمش کو رات کو پانی میں بھگو کر رکھو

آڈیو کال کا معاملہ !!! عائلہ ملک نے خاموشی توڑ دی