شاہنواز دھانی کیوں رو پڑے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے نوجوان سٹار فاسٹ بائولر شاہ نواز دھانی کا تعلق صوبہ سندھ کے ایک علاقے سے ہے وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم وہ اپنے دراز قد کی وجہ سے بے پناہ ٹیلنٹ کے مالک ہیں ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پاکستانی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے بارے میں پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ایک دوست جو خوشیاں لایا، گزشتہ رات آنکھوں میں آنسو چھوڑ کر چلا گیا۔
شاہنواز دھانی نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شان ٹیٹ کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ خیال رہے کہ شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فروری تک معاہدہ ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ان کا آخری اسائنمنٹ تھا۔
اس کے علاوہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا بھی معاہدہ فروری تک ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ان کا بھی آخری اسائنمنٹ تھا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں فرنچائز کی کپتانی کریں گے۔ کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔