روس سے سستے تیل کی فراہمی ؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی
وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے معاہدے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو جائے ۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز”کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کےسینئر رہنما نے بتایا کہ روس خام تیل میں باقی دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ رعایت دے گا،
روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیر توانائی کیساتھ پورا وفد آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ریفائنریز کے مالکان سے میٹنگ کے بعد روس کیساتھ بات کی تھی،
ریفائنریز پر پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، حکومت اس کاباقاعدہ آڈٹ کرے گی، ہماری ریفائنریزی فرنس آئل زیادہ تیار کر تی ہیں،
جس کی کہیں مارکیٹ نہیں، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہو رہا ہے۔