’ہماری نوجوان بیٹی غائب ہوگئی ہے‘ نئے سال کے پہلے دن خاندان والوں نے رپورٹ کروادی، لیکن دراصل 21 سالہ لڑکی کہاں تھی؟ حقیقت ناقابل یقین
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ’ہماری نوجوان بیٹی غائب ہوگئی ہے‘ نئے سال کے پہلے دن خاندان والوں نے رپورٹ کروادی، لیکن دراصل 21 سالہ لڑکی کہاں تھی؟ ناقابل یقین حقیقت سامنے آگئی۔ سکاٹ لینڈ میں نئے سال کی رات ایک لڑکی صبح تک گھر نہ آئی جس پر اس کی ماں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی۔
مگر پھر ایسا انکشاف ہوا کہ بیچاری ماں شرمندہ سی ہو کر رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ شینن واٹسن نامی یہ لڑکی دراصل نئے سال کی رات گھر سے باہر گئی ہی نہیں تھی بلکہ وہ اس رات جلدی ہی اپنے بیڈروم میں جا کر سو گئی تھی۔
شینن کی ماں کو لگا کہ وہ رات کو باہر گئی تھی اور واپس نہیں آئی۔ اس نے شینن کے بیڈروم میں بھی ایک بار جھانکنے کی کوشش نہیں کی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ جب شینن کی آنکھ کھلی تو اس کے گھر کے باہر پولیس وین کھڑی تھی اور آفیسرز اس کی گمشدگی کے متعلق پوچھ گچھ کر رہے تھے۔
جب وہ اندر سے نکل کر آفیسرز کے سامنے آئی تو وہ حیران رہ گئے جبکہ اس کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے والی اس کی والدہ شرمندہ ہو گئی اور پولیس آفیسرز سے اپنی غلطی پر معذرت کر لی۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 36 رنز پر آل آؤٹ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے
کہ آسٹریلیا کے خلاف بدترین پرفارمنس میں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین بیٹنگ کا اس طرح سے ڈھیر ہوجانا شرمناک ہے۔