لیلی ٰزبیری عینی زیدی کو اداکاری میں لے آئیں
لیلی ٰزبیری عینی زیدی کو اداکاری میں لے آئیں…… جنرل ضیاء الحق کوجب معلوم ہواکہ حاضرسروس فوجی کی بیوی ڈراموں میں کام کررہی ہےتوانہوں نے کیاکیا؟ –
کچھ لوگ چاہے اسکرین سے دور ہوں لیکن ان کی آنکھیں، ان کے لہجے اور ان کا انداز ذہن پر نقش ہوجاتا ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی اثر کیا پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ ’’چھاؤں ‘‘ سے چھا جانے والی عینی زیدی نے….عینی ایک پڑھے لکھے امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کی شادی فوج میں ہوئی
۔۔۔وہ شادی کے بعد کوئٹہمنتقل ہوئیں اور ہنسی خوشی اپنی گھریلو زندگی کو گزارنے لگیں….کوئٹہ میں ہی ان کی ملاقات لیلیٰ زبیری سے ہوئی۔۔۔لیلیٰ زبیری ان دنوں کوئٹہ میں اپنے کام کی وجہ سے رہائش پزیر تھیں۔۔۔انہوں نے عینی زیدی کو مشورہ دیا کہ تم اپنا ٹیلنٹ اور اپنی خوبصورتی کو اسکرین تک پہنچاؤان دنوں عینی فارغ تھیں اس لئے انہوں نے بات مان لی اور ڈرامہ ’’چھاؤں ‘‘میں بیلا کے کردار میں جلوہ گرہوئیں۔
۔۔اور پھر انہوں نے ڈراموں کو اپنا کو اپنا کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔۔۔لیکن وقت بدل گیا تھا۔۔۔انہی دنوں جنرل ضیاع الحق نے اقتدار سنبھالا اور انہیں پتہ چلا کہ ایک حاضر فوجی سروس کی بیوی ڈراموں میں کام کر رہی ہے۔۔۔انہوں نے اسی وقت یہ حکم جاری کیا کہ حاضر سروس کا کوئی گھر والا ٹی وی میں نوکری نہیں کر سکتا۔۔۔مجبوراً عینی کو یہ نوکری چھورنی پڑی.لیکنوہ کافی دلبرداشتہ ہوگئیں اور بچوں کو لے کر امریکہ ہی منتقل ہوگئیں۔۔۔وہاں جاکر وہ تعلیم دینے لگیں اور پندرہ سال امریکہ میں ہی اپنے بچوں کی تنہا پرورش کرتی رہیں اور جب شوہر ریٹائر ہوئے فوج سے وہ وطن واپس آئیں اور پندرہ سال بعد اپنے ملک کے ٹیلی ویژن کیرئیر کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔۔
۔انہوں نے واپسی کے بعد اپنا پہلا ڈرامہ ’’محبت صبح کا ستارہ‘‘ کیا جس میں وہ میکال ذوالفقار کی ماں بنیںعوام نے انہیں کھلے دل سے دوبارہ قبول کیا۔۔۔اور پھر انہوں نے مختلف ڈراموں میں ماں کا کردار ادا کرنا شروع کیا۔۔۔آج کل ڈرامہ فتور میں بھی کام کر رہی ہیں۔۔۔عینی زیدی آٹھ ماہ پاکستان میں اور چار ماہ امریکہ میں ہوتی ہیں۔۔۔اپنے تینوں بچوں کو ان کے مقام پر پہنچانے کے بعد اب عینی زیدی اپنے خوابوں کو مکمل کر رہی ہیں ۔۔۔