باپ کی لا-ش کو کفن میں لپٹا ہوا دیکھا تو بہن پاگل ہوگئی
باپ کی لا-ش کو کفن میں لپٹا ہوا دیکھا تو بہن پاگل ہوگئی ۔۔ پیسہ سب کچھ نہیں! شاہ رُخ خان کی زندگی کا تکلیف دہ لمحہ
شاہ رخ کے بارے میں تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کتنے کامیاب اور بہترین اداکار ہیں جن کی اداکاری کے چرچے دنیا بھر میں عام ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق بھی تقریباً سب ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور ان کی بیوی غوری خان بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔
آج ہماری ویب آپ کو ان کی بہن شہناز لالہ رُخ سے متعارف کروانے جا رہی ہے جن کو آپ نے شاید نہ دیکھا ہو اور اگر دیکھا ہوگا تو بہت کم ہی۔شاہ رخ خان کی بہن شاہ رخ خان کی بہن کا نام شہناز لالہ رُخ ہے، یہ اپنے بھائی سے 6 سال بڑی ہیں اور اب ان کی عمر 57 سال ہے۔ شروع ہی سے یہ دونوں بہن بھائی آپس میں اچھے دوست تھے،
دونوں نے ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا اور اب بھی شہناز شاہ رخ کے ساتھ ان کے گھر ” منت ” میں رہتی ہیں۔دماغی مسئلہ:شاہ رخ خان کے والد کا انتقال جس وقت ہوا اس وقت ان کی بہن شہر سے باہر گئی ہوئی تھیں جب وہ واپس آئیں تو والد کے کھو جانے کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور ڈپریشن کی وجہ سے ذہنی مریضہ بن گئیں۔علاج :شاہ رخ خان نے اپنی بہن کا ہر طرح کا علاج کروایا ہے اور وہ اب بھی ان کا علاج کروا رہے ہیں، بیرون ممالک سے بھی شہناز کے علاج کی ساری ذمہ داری شاہ رخ خان خود اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے سوئزرلینڈ سے بھی اپنی بہن کا خصوصی علاج کروایا مگر انہیں کوئی خاص فائدہ نہ مل سکا۔
شاہ رخ خان نے ایک موقع پر بتایا کہ: ” میں جب تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم گانے کی شوٹننگ میں مصروف تھا تو قریبی ہسپتال سے شہناز کا علاج بھی کروا رہا تھا اور شوٹننگ کے فوری بعد ان کے پاس جاتا تھا۔” شاہ رخ خان بتاتے ہوئے رو پڑے:شاہ رخ خان ایک شو میں بہن سے متعلق بتاتے ہوئے رو پڑے، اس میں ان کا کہنا تھا کہ باپ کا جنازہ کفن میں لپٹا ہوا دیکھ کر بہن کو ایسا صدمہ لگاکہ ہو پاگل ہوگئی، اس کا اتنے سالوں سے علاج ہو رہا ہے لیکن پیسوں سے زیادہ خدا کی مرضی کے مطابق انسان زندگی گزارتا ہے۔