in

دانیہ شاہ کو کس کہنے پر اٹھایا گیا ، کون کون اس میں ملوث؟ والدہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

دانیہ شاہ کو کس کہنے پر اٹھایا گیا ، کون کون اس میں ملوث؟ والدہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ اقبال کا مقصد جائیداد ہے اسے لیے ان کی بیٹی کو بھی پھنسایا جارہا ہے۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ کی والدہ نے کہا کہ بشریٰ نے عامر کے ساتھ بھی زیادتی کی اور اب میری بیٹی کے ساتھ بھی زیادتی کررہی ہے،

عامر کا قتل ہوا ہے اس کی روح کو بھی انصاف ملے گا اور میری بیٹی کو بھی انصاف ملے گا۔ سلمیٰ بی بی نے بشریٰ اقبال پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ کا مقصد جائیداد ہے جو سب میڈیا والے بھی جانتے ہیں اسی لیے عامر بھی مرگئے اور میری بیٹی کو بھی اسی لیے پھنسایا جارہا ہے۔

عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان کی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عامر کی ویڈیو جس نے وائرل کی وہ سامنے آجائے گا میری بیٹی نے ویڈیو وائرل نہیں کی، کچھ بھی ہوجائے میری بیٹی 100 فیصد بے گنا ہ ہے، یہ جھوٹا الزام ہے، میری بیٹی کے خلاف جھوٹی چالیں اور پراپیگنڈہ رچایا جارہا ہے،

اللہ ایک دن سچ سب کے سامنے لے کر آئے گا ہم ہمت نہیں ہارتے جو بیٹی پر الزام لگارہے کہ وہ اس کا ثبوت بھی دیں۔دوسری جانب مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی گرفتاری پر بات کرتے سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ عامر کا کوئی قصور نہیں تھا ان کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بشریٰ اقبال کو دانیہ کی گرفتاری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس گرفتاری پر سب کو خوشی ہوئی ہے، سب کو ریلیف ملا ہے کہ دانیہ پکڑی گئی

کیونکہ اس کو سزا ہونی چاہیے تھی، ایسی لڑکیوں کو سزا ضرور ہونی چاہیے اور اس کیس کو ایک مثال بننا چاہیے تاکہ سب کو پتا چل جائے کہ پاکستان میں بھی قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کی ویڈیو وائرل کرتا ہے تو اس کی پکڑ ہوگی، یہ سوال تو اٹھنا ہی نہیں چاہیے کہ دانیہ نے وہ ویڈیو نہیں بنائی جس طرح کی وہ ویڈیو تھی وہاں تیسرا کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شنیرا اکرم کو لوگوں نےجب پہلی بار ’بھابھی‘ پکارا تو وہ کیا سمجھتی رہیں؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ایک نجومی نے بتایا کہ میری تیسری شادی۔