کم عمر میں ہی یہ خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے۔۔
کم عمر میں ہی یہ خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے۔۔۔ پاکستان کے وہ 4 اداکار جنہیں جان لیوا بیماریوں
ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی چکا چوند دیکھ کر کوئی بھی شخص یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اداکاروں کی ذاتی زندگی میں کیا معاملات چل رہے ہیں۔ مسائل کس شخص کے ساتھ نہیں ہوتے؟ اسی طرح ہمارے شوبز ستارے جو اسکرین پر ہر وقت خوش و خرم نظر آرہے ہوتے ہیں، اصل میں کافی سنگین مسائل میں گھرے ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ان 4 اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں،جنہیں کم عمر میں ہی خطرناک بیماری نے آن گھیرا لیکن یہ حالات سے گھبرائے نہیں اور بہادری سے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا۔ حرا مانی پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے اوپر بہت محنت کی، انہوں نے جب مانی سے شادی کی تھی تب یہ انڈسٹری کا حصہ نہیں تھیں، ان کے گھر دو بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے اداکاری کا فیصلہ کیا۔
حرا مانی کی شادی کافی کم عمری میں ہوئی تھی تاہم جب وہ انڈسٹری کا حصہ بنیں تب انہیں سنگین نوعیت کا ڈپریشن تھا، حرا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اس بیماری سے مقابلہ کیا اور آج وہ کافی کامیاب اداکارہ ہیں۔ حنا الطاف سے یقیناً ہم سب واقف ہیں، رواں سال ان کی شادی نامور اداکار آغا علی سے ہوئی۔ چلبلی اور نٹ کھٹ طبیعت کی مالک یہ اداکارہ اور وی جے کئی دلوں پر راج کرتی ہیں
۔ حنا نے اس بات کا اعتراف کئی انٹرویوز میں کیا کہ انہوں نے بہت ہی کم عمری میں ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا مقابلہ کیا۔حنا کی حالت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ انہوں نے اپنی جان تک لینے کی کوشش کی۔ لیکن اب اداکارہ مکمل طور پر ٹھیک اور خوش ہیں۔ آغا علی بھی کم عمر میں ہی ایک بہت شدید نوعیت کے مرض کا سامنا کر چکے ہیں، انہیں جلد کی بیماری سورائسس تھی جو کہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتی ہے۔
اس بیماری سے انسان بے بس ہوجاتا ہے اور کچھ نہیں کر پاتا، اداکار کو ایک مرتبہ اس بیماری کی وجہ سے کچھ دن اپنے کمرے میں ہی گزارنے پڑے۔ تاہم اب یہ مکمل صحت یاب ہیں۔ نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں، ان کو ایک دم سے گھبراہٹ شروع ہوجاتی ہے جو کہ کافی دیر تک رہتی ہے۔ مومنہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں اتنا شدید پینک اٹیک ہوا کہ وہ کچھ دیر کے لیے خود کو معذور سمجھنے لگیں۔