in

بالاخر پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی

بالاخر پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تھرکول میں نصب کیے گئے شنگھائی الیکٹرک کے پاور پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار کا تجربہ کامیاب رہا۔ وزیر توانائی سندہ امتیاز شیخ کی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے

خوشخبری سنائی کہ تھرکول سے 1320 میگاواٹ بجلی بنانے کے پلانٹ نےآزماشی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی ٹی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یہ پلانٹ شنگھائی

الیکٹرک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، تھرکول سے پیدا ہونے والی 1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اینگرو اور حب کو کے پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی 660، 660 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے کہ تھر بدلے گا پاکستان‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں تھر کے کوئلے سے مجموعی طور پر 2640 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ فراہم کی جائے گی۔

بی بی شہید کا تھر سے متعلق خواب پورا ہونے جارہا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شنگھائی تھر کول پلانٹ کادوسرا 660 میگاواٹ یونٹ بھی نیشنل گرڈ سے منسلک ہو گیا۔

اپنے بیان میں وزیر توانائی نے کہاکہ اگلے چند ہفتوں میں وزیراعظم شہباز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے،تاریخی منصوبہ 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا ہوگا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ نواز شریف اور سی پیک کا فیض جاری ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کترینہ کیف نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کم عمر میں ہی یہ خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے۔۔