in

صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی: صبا قمر نے بڑا دعویٰ کر دیا

صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی: صبا قمر نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی میں صفائی کی اہمیت پر گفتگو کی ہے۔ حال ہی میں نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے اپنی عادتوں سے متعلق بھی بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ’ اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی منع کردیتی ہوں

کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متلعق کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتی‘ ۔انہوں نے کہا کہ’ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی ‘۔

صباقمر کا کہنا تھا کہ ‘یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو، میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں‘۔

کچھ روز قبل اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا۔ صبا قمر اپنی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ اور ‘کملی’ کی تشہیر کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کئی بار گفتگو کرچکی ہیں جس سے صارفین سمجھ رہے تھے کہ ہوسکتا ہے اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ اب سوشل میڈیا پر صبا قمر کا ایک انٹرویو زیرگردش ہے جس میں انہیں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑدینے کی بات کرتے دیکھا گیا۔ شادی کے بعد اداکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے سوال پر صبا قمر کا کہنا تھا

کہ شادی کے بعد اداکاری بہت مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ میں شادی کے بعد اداکاری کے علاوہ کچھ اور کرلوں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اتنی مخلص وفا دار اور وعدے پر قائم رہنے والی ہوں کہ اگر مجھے کبھی اپنے شوہر کے لیے اداکاری بھی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی۔ اداکارہ کے جواب پر اینکر نے بھی افسوس کا اظہار کیا جس پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اپنی تمام ایکٹنگ اسکلز اپنے شوہر کو گھر میں ڈرامے کرکے دکھاؤں گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”میتھی دانے میں یہ ایک چیز ملاؤ : گنج پن ختم،بال گرنا بند“

”اپنی دونوں گھر والیاں عمران خان کے پاس بھیج دے ، بن جائے گا تیرا کام،، وینا ملک کا اقرار الحسن کو انتہائی شرمناک جواب