عمران ریاض خان اور مونس الٰہی میں نئی بحث چھڑ گئی! اینکر پرسن نے کیا طعنہ دے مارا؟
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار و اینکر پرسن عمران ریاض خان کی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی ٹویٹر پر لفظی تکرار ہو گئی ۔
عمران ریاض نے مونس الہٰی سے کہا ہے کہ ’’مونس صاحب سیاست آپکو مبارک ٹکٹوں کی خریدو فروخت بھی آپکا ہی خاندانی کاروبار ہے۔ ویسے Richard Mille کی گھڑی کیسی چل
رہی ہے صرف 7 کروڑ 50 لاکھ روپے والی۔۔عمران ریاض نے آخر میں ہنسنے والے ایموجی کا استعمال کیا ۔ اس کے جواب میں مونس الہی نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس (Richard Mille)کی
کوئی گھڑی نہیں ہے ۔ کیونکہ یہ اپنی قیمت سے زیادہ مہنگی ہے ، اگر اسے پسند کرتے ہیں تو میں آپ کو تحفے میں بھیج دوںیا پھر جس وقت آپ باقاعدہ سیاست میں آئیں گے تو میں آپ کو پیش کروں گا ۔