in

ٹیکنالوجی کی ایسی ترقی نہ سنی نہ دیکھی۔۔چائے والے کرپٹو کرنسی وصول کرنے لگے

ٹیکنالوجی کی ایسی ترقی نہ سنی نہ دیکھی۔۔چائے والے کرپٹو کرنسی وصول کرنے لگے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک چائے والے نے کرپٹو کرنسی بھی لینی شروع کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس چائے والے کا تعلق بھارت کے شہر بنگلور سے ہے،

جس کی تصویر بھارت کے معروف صنعت کار ہرش گوئنکا نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ چائے والا چائے کی قیمت کے طور پر کرپٹو کرنسی بھی لیتا ہے۔

ہرش گوئنکا اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ”یہ نیا انڈیا ہے۔“ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چائے والے نے دو سیاہ تختیوں پر چاک سے لکھ رکھا ہوتا ہے کہ ”یہاں کرپٹو بھی لی جاتی ہے۔‘

ان تختیوں کے ساتھ ہی ایک کاغذ آویزاں ہوتا ہے جس پر ایک کیو آر کوڈ موجود ہوتا ہے۔ اس کیو آر کوڈ کے ذریعے لوگ چائے پینے کے بعد کرپٹو کرنسی میں اس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

اس ٹویٹ پر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کچھ لوگ کرپٹو کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کو بھی اس ٹویٹ سے ملا رہے ہیں۔ روی کمار نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اب کرپٹو میں چائے کے علاوہ تو کچھ ملے گا نہیں۔“

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضرت علی نے فرمایا تین لوگ زنا کر کے بھی بے قصور ہوتے ہیں۔۔ حضرت علی کا فرمان

لڑکیاں صرف ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا کا اس طرح استعمال کر کے