ٹماٹر فیشل ہفتے میں ایک بار کرلیں اور پھر گھر بیٹھے رنگ گورا کریں
کئی بار جلد کی رنگت خراب ہوجاتی ہے اور کبھی کبھی کالے دھبے بھی پڑجاتے ہیں جوکہ میک اپ کرکے بھی نہیں چھپتے۔ اور فیشل آج کل ہر کسی کی ضروریات کا حصہ بن گیا ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ہر کسی کا سیلون جانا اور گھنٹوں انتظار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
آج وومن کارنر میں جانیئے گھر میں موجود چیزوں سے کیسے رنگ صاف کرنے کا خاص فیشل کیا جائے جس سے رنگ بھی صاف رہے اور جلد بھی موائسچرائز رہے۔
ایک چمچ ایلوویرا جیل میں دو چمچ بیکنگ سوڈا مکس کریں اور اس سے چہرے کا بیس منٹ تک مساج کریں۔پھر ایک گیلے کپڑے سے چہرے کو صاف کرلیں۔
اب ایک چمچ چاول کے آٹے میں آدھا چمچ دہی اور آدھا چمچ لیموں مکس کرکے پیسٹ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں۔پھر ایک ٹشو کو گلیسرین میں ڈبو کر چہرہ صاف کریں۔
آخر میں ایک ٹماٹر کے دو ہیں کریں اور ٹماٹر پر نمک لگا کر چہرے کی اسکربنگ کے لئے بیس منٹ تک مساج کریں
لیجیئے رنگ گورا کرنے اور دھوپ سے جلی ہوئی جلد کو موائسچرائز کرنے کا بہترین فیشل۔جلدی سے استعمال کریں کہیں آپ کے رنگ کو بھی دھوپ نہ لگ جائے۔