in

بڑھا ہوا بلڈ پریشر صرف 1 منٹ میں کیسے کم کریں؟ بلڈ پریشر فوری کم کرنے کا ایسا طریقہ جس سے بروقت جان بچائی جاسکتی ہے

بڑھا ہوا بلڈ پریشر صرف 1 منٹ میں کیسے کم کریں؟ بلڈ پریشر فوری کم کرنے کا ایسا طریقہ جس سے بروقت جان بچائی جاسکتی ہے

ہائی بلڈ پریشر یعنی بلند فشار خون کا مرض بہت سی بڑی بیماریوں کی شروعات سمجھا جاتا ہے۔ یہ اپنے آپ میں بھی ایک سنگین مرض ہے جس کی علامات میں تیز دھڑکن، سر میں درد، شریانوں کا سکڑنا وغیرہ شامل ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر میں دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے۔

ایک منٹ میں کم کرنے کا طریقہ
برائٹ سائیڈ ایک مشہور بین الاقوامی ویب سائٹ ہے جہاں مختلف مسائل اور بیماریوں کے حل ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ بتائے جاتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ میں ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کا ایسا طریقہ بتایا گیا ہے جس سے آپ اگر گھر میں اکیلے بھی ہوں تو اپنی مدد آپ کر کے اپنی جان بچ سکتے ہیں۔

اس ٹرک کے لئے آپ کو صرف ایک پین کی ضرورت ہوگی۔ پین کی نب کو کسی بھی ہاتھ کی سب سے بڑی یعنی درمیانی والی انگلی پر رکھ کر ہلکے سے دباؤ ڈالیں۔ ایک منٹ تک نب کو انگلی پر ایسے ہی دبائیں۔

اسی طرح پیر میں انگوٹھے اور انگلی کے درمیان والے حصے پر بھی پین کی نب سے دباؤ ڈال کر بلڈ پریشر کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے نب کا دباؤ 3 سیکنڈ کے لئے ڈالیں اور 5 سیکنڈ کے لئے ہٹا دیں۔ یہ عمل 2 منٹ تک دہرائیں۔

واضح رہے کہ یہ ٹرک ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا علاج ہر گز نہیں ہیں۔ یہ صرف اس صورت میں آزمائے جاسکتے ہیں جب کوئی دوا یا مددگار موجود نہ ہو تو بنیادی طبی امداد کے طور پر ان طریقوں سے بلڈ پریشر کم کرنے کی کوشش کریں۔ البتہ کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں سب سے پہلی کوشش اسپتال جانے کی ہی کرنی چاہیے۔
رنگ گورا کرنے کے لئے 40 ہزار کے انجیکشن لگوائے، رنگ گورا نہیں ہوا، جگر خراب ہوگیا ۔۔ وائٹننگ انجیکشنز لگوانے والی خاتون کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پوری دنیا میں دھوم مچ گئی ،وجہ کیا بنی

صبح کے وقت صرف 1 بار یہ سورۃ پڑھ لیں! زبان سے جو حاجت نکالے پوری ہوگی