آنکھ کے پھڑکنے سے کیا ہوتا ہے؟
آج ہم آپ کو ماہرین علم نجوم کے مطابق ہماری دائیں یا بائیں طرف کی آنکھ پھڑکنے سے ہماری زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے ۔ اگر کوئی انسان نیند بھی پوری کر رہا ہے اور خوراک بھی سہی طریقے سے کھار ہا ہو اور مرض میں بھی مبتلا نہیں ہے یعنی تندرست ہے اسکے باوجود بھی اسکی دائیں یا بائیں
سائیڈ کی آنکھ پھڑکتی ہے علم نجوم میں اس احساس کو کبیر اہ کہا جاتا ہے انسان کے چہرے کا دائیں سائیڈ والا حصہ سورج سے تعلق رکھتا ہے جبکہ بائیں سائیڈ والا حصہ چاند سے تعلق رکھتا ہے چہرے کے سیدھے حصے سے انسان کا تجربہ جوش جڑا ہوا ہو تا ہے اور بائیں سائیڈ یعنی الٹے حصے سے
انسان کے جذبات احساسات اور خیالات جڑے ہوۓ ہوتے ہیں اگر بائیں سائیڈ والی الٹی آنکھ پھڑک رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اپنے احساسات کی گہرائی میں گر کر کوئی ایسا فیصلہ کرنے والا ہے جو اس کو نقصان پہنچاۓ گا پیار محبت قصہ جلد بازی اور بھروسہ ان تمام
احساسات کو فائدے کے میزان میں تول کر چند ایام بسر کرے تا کہ وہ نقصان سے محفوظ رہ سکے یعنی بائیں آنکھ کا پھڑ کنا نقصان کیطرف اشارہ ہے اگر آپ کی آنکھ پھڑک رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پر کوئی مصیبت آسکتی ہے جن دنوں میں آپ کی آنکھ پھڑک رہی ہو
ان دنوں میں اپنے تمام کاموں کو بہت سوچ سمجھ کر اور ہوشیار رہ کر سر انجام دیں اور ہر کام میں اپنا فائدہ اور نقصان دیکھ کر کر میں اگر آپ کی دائیں سائیڈ کی آنکھ پھڑک رہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی محنت کیوجہ سے آپکو کو کوئی فائدہ ملنے والا ہے ۔
یعنی آپ جس کام میں بھی محنت کر رہے ہیں چاہے وہ بزنس ہے یاوہ کوئی تعلیم ہے جس شعبے میں بھی ہے اس میں آپ کو فائدہ مل سکتا ہے آپ اس کام میں مزید دل لگا کر اور محنت سے کر میں تو بہت جلد فائدہ ملے گا ۔ یعنی دائیں سائیڈ آنکھ کے پھڑکنے سے
یہ واضح ہو تا ہے کہ آپ کے تجربات اور آپ کی محنت کی وجہ سے آپ کو کوئی فائدہ یا صبر کا پھل ملنے والا ہے آپ اور بھی اس کام کو دل لگا کر اور محنت سے کریں تا کہ اللہ تعالی آپ کے لیے آپ کی منزل کو آسان کر دے ۔