in

”انڈے کی زردی کن لوگوں کو نہیں کھانی چاہیئے“

”انڈے کی زردی کن لوگوں کو نہیں کھانی چاہیئے“

کیا انڈے کی زردی ان ہیلدی ہے اور اسے نہیں کھانا چاہئے کیونکہ انڈے کی زردی میں بہت زیادہ مقدار میں کولیسٹرول اور سیچوریٹڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں اس لئے کہاجاتا ہے کہ اگر آپ انڈوں کو زردی سمیت کھاتے ہیں تو آپ کی باڈی میں کولیسٹرول کا لیول بڑھ جائے گا جس وجہ سے آپ کے دل کی شریانوں میں بلاکیج آسکتی ہے اور آپ موٹاپے کا بھی شکار ہوسکتے ہیں

لیکن سچائی کیا ہے اور اصل میں کن لوگوں کو انڈے کی زردی نہیں کھانی چاہئے؟ انڈے کے اوپر کونسی چیز چھڑک کر اگر آپ انڈے کو کھاتے ہیں تو انڈے کی مکمل نیوٹریشن کو آپ کی باڈی بہتر طور پر جذب کر پاتی ہے۔انڈے سپر فوڈز ہیں اور ان کا شمار موسٹ کمپلیٹ اور ہیلدی فوڈز میں کیاجاتا ہے کیونکہ انڈوں میں صرف وٹامن سی کو چھوڑ کر تمام ہی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں.

جن کی ضرورت آپ کی باڈی کو صحت مند رہنے کےلئے ہوتی ہے انڈے کی زردی کی بات کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈے کی زردی کولیسٹرول اور فیٹ سے لوڈڈ ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود انڈے کی زردی کھانے سے آپ کی باڈی میں کولیسٹرول کا لیول نہیں بڑھتا کیونکہ ہماری باڈی اس طرح سے کام کرتی ہے کہ جتنا زیادہ کولیسٹرول ہم فوڈ کے ذریعے لیتے ہیں

اتنا ہی کم کولیسٹرول ہماری باڈی پروڈیوس کرتی ہے اگر ہم اپنی باڈی کو ٹوٹل کولیسٹرول کو دیکھتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہماری باڈی کا تقریبا پچیس فیصد کولیسٹرول ہی ہم اپنی غذاء کے ذریعے لیتے ہیں جب کہ ہماری باڈی کا تقریبا پچہتر فیصد سے زیادہ کولیسٹرول ہماری باڈی خود پروڈیوس کرتی ہے اس لئے انڈوں کو زردی سمیت کھانے سے ہماری باڈی میں بالکل بھی کولیسٹرول کا لیول ہائی نہیں ہوتا

اور ویسے بھی انڈے کی زیادہ تر نیوٹریشن انڈے کی زردی میں موجود ہوتی ہے جب کہ انڈے کا زیادہ تر پروٹین ایگ وائیٹ میں موجود ہوتا اس لئے اگر آپ انڈے سے مکمل ہیلتھ بینیفٹس لینا چاہتے ہیں تو آپ کو مکمل انڈہ ہی کھانا چاہئے لیکن ایک چیز کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہئے وہ یہ کہ اگر آپ ایک نارمل انسان ہیں یعنی آپ کو کوئی مسئلہ نہیں تب تو آپ بیس انڈوں کو بھی زردی سمیت کھا سکتے ہیں

لیکن اگر آپ ایک ایسے انسان ہیں جس کا کولیسٹرول کا لیول بڑھا ہوا ہے یا جو موٹاپے کا شکار ہے تب آپ محض دو سے تین انڈوں کو ہی زردی سمیت ہی کھاسکتے ہیں لیکن اگر آپ نے اس سے زیادہ انڈوں کو کھانا ہے تب آپ کو زردی نکال دینی چاہئے کیونکہ اگر آپ دو یا تین سے زیادہ انڈوں کو زردی سمیت کھاتے ہیں تو آپ کی باڈی میں نہ صرف کولیسٹرول کا لیول بڑھنا شروع ہوجائے گا.

بلکہ آپ کے موٹاپے میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ انڈے کی مکمل نیوٹریشن کو آپ کی باڈی جذب کرے اور ساتھ میں انڈے میں موجود فیٹس آپ کی باڈی میں سٹور نہ ہوں بلکہ پخانے کے راستے سے نکل جائیں تو آپ نے کیا کرنا ہے آپ نے جب بھی انڈہ کھانے لگنا ہے آپ نے پسی ہوئی کالی مرچ لینی اور انڈے پر چھڑک کر استعمال کریں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین.

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان اگلے مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ صورتحال واضح ہوگئی

ایسا گاؤں جہاں گھر میں جتنے بیٹے ہوں، لیکن بہو ایک ہی آتی ہے،حیران کن اور شرمناک تفصیلات آگئیں