in

اداکار انوپم کھیر کے حیران کن انکشافات

اداکار انوپم کھیر کے حیران کن انکشافات

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی لیجنڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی والدہ دلاری کھیر سے متعلق کئی انکشافات کیے اور بتایا کہ ایک بار ماں نے انہیں بے لباس حالت میں گھر سے نکال دیا تھا۔انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں اپنی والدہ سے متعلق بتایا کہ میں نے ایک بار گھر میں

پیسے چوری کیے تو انہوں نے مجھے پھینٹا لگایا اور پھر کپڑے اتارنے کے بعد گھر سے باہر نکل دیا۔اداکار نے اپنے شو ’منزلیں اور بھی ہیں‘ میں اپنی والدہ دلاری کھیر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور اُن سے بچپن، شادی، بچوں اور کشمیر سے متعلق باتیں کی

۔انوپم کھیر نے اس شو میں اپنی زندگی کے کئی دلچسپ وقعات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ کس طرح دلاری کھیر نے انہیں مارا پیٹا، اسکول کے خرچ کے لیے ملنے والی رقم واپس نہ کرنے پر انہیں گھر سے باہر نکل دیا تھا۔شو کے دوران ایک موقع پر اداکار نے جب اپنی والدہ سے اس حوالے سے شکایتی انداز اپنایا تو والدہ نے کہا کہ کیا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا؟

جس پر انوپم کھیر نے جواب نہیں تم نے سب ٹھیک کیا۔دلاری کھیر نے اس دوران انکشاف کیا کہ وہ انوپم کھیر اور اُس کے چھوٹے بھائی راجو کھیر کو بیچو بوٹی (ایسا پودا جس کی چھڑی جسم پر لگنے سے پھوڑے پڑ جاتے ہیں) سے کیسے پھینٹا لگاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار بیچو بوٹی سے مار پیٹ کے بعد انوپم کھیر بیمار ہوگئے اور انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑا،

تب انکشاف ہوا کہ پودا خطرناک ہے اور اسے مارنے کےلیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اور ساتھ ہی تجویز دی کہ اسے ضروری ہو تو تھپڑ رسید کر دیا کرو ۔ انوپم کھیر باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ دلاری کھیر کے ساتھ اپنی تفریحی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رضوان کو اوپر لانے کیلئے فخر زمان کو قربان کیا گیا

پاکستان کا وہ ادارہ جس کے ڈی جی کے ماتحت 17نائب قاصد نکلے