in

سسر کے پاس نوکری کے لیے جاتا تو کہتے کام کرنے دو مجھے ۔۔ اکشے کمار اپنے سسر کے ساتھ تکلیف دہ لمحات کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے

سسر کے پاس نوکری کے لیے جاتا تو کہتے کام کرنے دو مجھے ۔۔ اکشے کمار اپنے سسر کے ساتھ تکلیف دہ لمحات کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے

سوشل میڈیا پر اداکاراؤں سے متعلق ایسی کئی معلومات تو ہوتی ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

بھارتی اداکار اکشے کمار کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں خوب محنت کی اور آج اپنے مشکل وقت کو یاد کر کے اشکبار ہو جاتے ہیں۔

مشکل وقت میں اکشے نے اگرچہ کئی ایسے محنت والے کام کیے جو کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے، لیکن اس سب میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا، کہ اکشے اپنے ہی سُسر کے پاس کام کے سلسلے میں جائیں گے۔

اپنے ایک پرانے انٹرویو میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ کیرئیر کے شروعاتی دنوں میں جس شخص کے پاس کام کی تلاش کے لیے جا رہا ہوں وہ مستقبل میں میرے سُسر بنیں گے۔

بھارتی اداکار راجیش کھنا اکشے کمار کے سُسر ہیں، ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنا اور اکشے کمار کی شادی 2001 میں ہوئی تھی، جو اب تک کی کامیاب جوڑیوں میں شامل ہیں۔

اکشے کا کہنا تھا کہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جو کچھ اب تک میں حاصل کر چکا ہوں، وہ امید سے زیادہ ہے۔ اور اگر میں یہ سوچتا کہ مجھے کوئی دوسرا پیشہ لے لینا چاہیے اور کامیاب ہو جاؤں گا تو یہ غلط ہے۔ یہ بہت بڑی بات ہے کہ میں نے 300 فلمیں کر لیں اور میں ابھی بھی اس انڈسٹری میں ہوں۔

راجیش کھنا سے متعلق اکشے کمار نے کہا میں نے سوچا ہی نہیں تھا ک میں راجیش کھنا صاحب کی بیٹی سے شادی کروں گا، میں ان کے آفس میں جایا کرتا تھا، اپنی فوٹو کے کر، کہ مجھے کوئی کا دے دو، وہ بولتے تھے ٹھیک ہے بعد میں آنا، ابھی فلم بنا رہا ہوں۔

راجیش کھنا کے ساتھ بتائے ہوئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے اکشے اشکبار ہو جاتے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ راجیش کھنا نے ان کا بہت ساتھ دیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں نے کرینہ سے ایک چیز ضرور سیکھی، سیف علی خان نے اپنی اور کرینہ کی کامیاب شادی کا سب سے بڑا راز بتا دیا

کیا پاک بھارت میچ میں امپائرز نے چیٹنگ کی؟ اسٹریلیوی لیجنڈ نے امپائرز کے فیصلے پر سوال اُٹھا دیے۔۔ بیان وائرل ہو گیا