in

شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہو جاتی ہے، جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کی ویڈیو وائرل

شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہو جاتی ہے، جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین انسداد منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی شراب کے متعلق

ایک سوال کا جواب دے رہے ہیں، معروف صحافی اعزاز سید نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا چیزڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی، چینی ڈالیں یا پھر کچھ اور، مولانا صلاح الدین ایوبی نے اس موقع پر کہا

کہ یہ تو پورا سسٹم ہے آپ کسی وقت مدرسے میں آ جائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں، انہوں نے کیا آپ چاہتے ہیں کہ

شراب کو جائز قرار دے دیا جائے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی کیوں کہ یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں،

بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں، مولانا صلاح الدین نے کہا کہ میں نے کہا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے، کوئی حکمت عملی بنا لواور علماء سے طریقہ پوچھ لو،

اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گا جو کہ جائز ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں عمران خان کا ایک وزیر ہوں مگر سچی بات ہے دل سے خوش اور مطمئن نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔

موصوفہ کا قصور کیا ہے ؟ جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی