مجھے گھر خریدنا ہے، کیا تم مجھے 40 لاکھ دے سکتے ہو؟ جب عدنان صدیقی نے مدد کے لیے ہمایوں سعید اور فیصل قریشی سے رابطہ کیا تو بدلے میں ان کے ساتھ کیا ہوا؟
ایک سچا دوست ملنا آسان بات نہیں ہے لیکن پاکستانی اداکار کے عدنان صدیقی کے دوستوں نے یہ بات ثابت کردی ہے مشکل کے ہر وقت میں دوست ایک ساتھ ہوتا ہے۔
ویسے توعدنان صدیقی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے مگر اس بار عدنان صدیقی اپنے دوستوں کا ایک امتحان لیا ہے، جس میں وہ اپنے دوستوں کو پرکھنا چاہتے تھے جن لوگوں کو وہ دوست کہتے ہیں کیا سچ میں وہ ان کے دوست ہیں بھی؟
ذرائع کے مطابق واسع چوہدری کے پروگرام میں ہوسٹ نے عدنان صدیقی کو اپنے سچے دوستوں کا امتحان لینے کا کہا اور ہمایوں سعید اور فیصل قریشی کو فون کرنے کو کہا جس پر عدنان صدیقی نے وائس میسجز دونوں دوستوں کو بھیج دیے۔
عدنان صدیقی کی جانب سے ہمایوں سعید کو وائس میسج کیا گیا جس میں عدنان کا کہنا تھا کہ ” یار ہمایوں مجھے چالیس لاکھ روپے کی ضرورت ہے، نئی گاڑی خریدنی ہے اور پراپرٹی لینی ہے۔
جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ “سب سے پہلے مجھے یہ بتاؤ کہ تم مزاق کر رہے ہو یا سجنیدہ ہو؟ اگر تم سنجیدہ ہو تو تم کیس بھی وقت مجھ سے پیسے لے سکتے ہو”
ہمایوں سعید کے اس جواب نے عدنان صدیقی کو مزید مطمئن کر دیا جبکہ فیصل قریشی کو بھی وہی وائس میسج بھیجا گیا جو کہ ہمایوں سعید کو بھیجا گیا تھا، جس فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ” مجھے نہیں پتہ کہ تم مزاق کر رہے ہو یا سنجیدہ ہو۔
تمہارے پاس میرے سے زیادہ امیر دوست موجود ہیں جو تمہاری مدد کرسکیں۔ اگر تم نے سب کو میسج کیا ہے، اس کا مطلب تم ایک کروڑ روپے سے زائد جمع کرنا چاہ رہے ہو۔ مگر تمہیں سچ میں ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں۔
عدنان صدیقی دونوں دوستوں کا جواب سن کر جذباتی ہوگئے تاہم واسع چوہدری عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فیصل قریشی کی سچی دوستی کو دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔