بیٹے کو کینسر ہوا تو میں مذہبی بن گیا ۔۔۔بھارتی مشہور ترین اداکارکا انتہائی افسردہ کر دینے والا واقعہ جسے سن کر آپکی آنکھیں بھر آئیں گی
مشہور بھارتی کامیڈی اداکار جونی لیور کو مداحوں اور ناظرین کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرتے ہی دیکھا گیا ہے، مگر اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ جونی دو بچوں کے والد بھی ہیں، اور بطور والد
انہیں ایک ایسی تکلیف برداشت کرنا پڑی، جس نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔200 سے زائد فلموں میں بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے والے جونی لیور نے سخت لمحات میں کچھ ایسا کیا
جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔کامیڈی کی دنیا میں دلچسپ انداز کو متعارف کرانے والے جونی لیور پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب ان کا بیٹا جیسی لیور
بچپن ہی میں گلے کے کینسر میں مبتلا ہو گیا۔جیسی لیور جس وقت کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوئے تو ان دنوں جونی لیور بھی اس حد تک انڈسٹری میں فعال نہیں تھے، 65 سالہ اداکار نے اس مشکل وقت میں بھی ہار نہیں مانی اور اپنے بیٹے کے لیے تگھ و دوڑ کرنے لگے۔باپ سے بیٹے کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی،
یہی وجہ تھی کہ وہ ہر لمحہ بیٹے کے بہترین علاج کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے، لیکن اس دل ٹوٹ گیا جب ڈاکٹرز نے کہا کہ گلے میں موجود ٹیومر اس حد تک خطرناک ہے کہ اگر ہم نے اسے چھیڑا تو یہ مستقل طور پر معذوری، بینائی سے محرومی سمیت
دیگر مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔بیٹے کی بگڑتی حالت کو دیکھ کر جونی لیور نے فیملی سمیت امریکہ جانے کا فیصلہ کیا، یوں اس طرح جونی لیور بیٹے کو لے کر امریکہ تو گئے لیکن وہاں جا کر جونی لیور مذہبی طور پر کافی مضبوط ہوتے گئے۔ وہ
بتاتے ہیں کہ یہ وہ وقت تھا کہ جب میں مذہبی بن گیا۔ ہم بیٹے کو ان محفلوں میں لے کر جاتے جہاں اسے سکون ملتا، مذہبی محافل میں جہاں خدا کی عبادت سے مشکلات حل ہوتیں تھیں۔ ہم جہاں جاتے
لوگ بیٹے کو یہی دعا دیتے تھے کہ خدا تمہارے بیٹے کو ٹھیک کرے۔بیٹے کی بیماری بھی اسی طرح امریکہ کے ایک اسپتال سے ٹھیک ہوئی تھی، جس کے بارے میں مجھے چرچ کے پاسٹر نے بتایا تھا کہ یہاں جا کر ڈاکٹرز سے رجوع کرو، جس کے بعد بیٹے کی طبیعت میں بھی سدھار آیا اور اب وہ ایک بہترین زندگی گزار رہا ہے۔جونی لیور اس حد تک مذہبی ہو چکے تھے
کہ وہ مذہبی محفلوں میں باقاعدہ اظہار خیال کرتے تھے اور اپنا تجربہ بیان کر کے عبادت کی طرف لوگوں کو لے کر آتے تھے۔ بیٹے کی تکلیف نے باپ کو بھی کیا سے کیا بنا دیا تھا، اس کا انداز والدین بخوبی لگا سکتے ہیں۔