بالی ووڈ اداکاراں کی زندگی ایسے کئی واقعات سے بھری ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
بھارتی فلموں میں بطور ولن اور سائڈ کردار نبھانے والے شکتی کپور کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری میں ہیرو سے بھی زیادہ توجہ حاصل کی۔
سنجیدہ اداکاری کے ساتھ ساتھ شکتی کپور نے کامیڈی فلمز میں بھی جاندار اداکاری دکھائی، جس کی بدولت مداح انہیں مزید پسند کرنے لگے۔
شکتی کپور اور لتا منگیشکر کی بھتیجی شوانگی کولہا پور ایک دوسرے کو بے حد چاہتے تھے لیکن دونوں کے درمیان رکاوٹ گھر والے تھے،
جو نہیں چاہتے تھے کہ یہ آپس میں ملیں اور شادی کریں۔ دونوں گھرانوں کی ناراضگی کے خلاف جا کر شکتی اور شوانگی نے بھاگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جب شکتی اپنی اہلیہ کو والدین سے ملوانے لے کر آئے تو والد شدید ناراض تھے، والدہ کا خیال تھا کہ ایک بار بہو سے مل تو لیں، لیکن والد ٹس سے مس نہ ہوئے۔ شکتی اور ان کی اہلیہ نے اس حد تک مشکل حالات برداشت کیے کہ جب شکتی کے اپنے گھر والے اور سسرال والے اسے رکھنے کو تیار نہیں تھے۔
تاہم کچھ عرصے بعد جب والد سے بہو کی ملاقات ہوئی، والد پر جب بہو کی حقیقت عیاں ہوئی کہ شوانگی لتا منگیشکر کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، تو اس وقت والد نے شکتی کپور کو دیکھ کر کہا کہ تیری ساری غلطیاں معاف ہو گئیں آج، تو نے اتنے بڑے گھرانے میں شادی کی۔
دراصل شکتی کپور کے والد لتا جی کے مداح تھے، ان کے گانوں کو بے حد پسند کرتے تھے، ساتھ ہی والد کی فرمائش پر بہو نے سسر کو گانا بھی گا کر سنایا،
ان کی مدہم آواز کا جادو اس حد تک سسر پر ہوا کہ چہیتی بیٹی کے طور پر سسر نے بہو کو قبول کیا۔
اس وقت اداکار اپنا زیادہ تر وقت گھر میں رہ کر گزارتے ہیں، جبکہ وہ کئی تقاریب میں بھی شرکت کرتے ہیں، گلوکاری اور رقص کے مقابلوں میں بھی بطور مہمان مدعو ہوتے ہیں۔