شاہ رخ خان نے مجھے 5مرتبہ ۔۔۔۔۔۔! ملکہ حسن ایشوریا رائے کا ایسا انکشاف کہ شاہ رخ نظریں بھی نہ ملاسکیں گے اب تو
بالی وڈ کی مقبول ترین اور خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بالی وڈ میں اپنی جدوجہد اور غیر منصفانہ سلوک پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اُنہیں 5 فلموں سے نکالا تھا۔بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن آج اپنی 47 ویں سالگر ہ منارہی ہیں اور اس موقع پر بھارتی
خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے ایشوریا رائے بچن کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف ظاہر کیا تھا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے ایشوریا رائے بچن سے سوال کیا کہ اُنہیں ’ویر زارا‘ سمیت 5 سے زائد فلموں سے کیوں ہٹا گیا تھا جس پر ایشوریا نے جواب دیا کہ
’میں اس کا جواب کیسے دے سکتی ہوں؟ ہاں، اس وقت ایک دو ایسی فلموں کی بات ہو رہی تھی جس میں شاہ رخ خان اور میں نے ایک ساتھ کام کرنا تھا لیکن پھر اچانک بغیر کسی وضاحت کے مجھے اُن فلموں سے ہٹا دیا گیا اور آج تک مجھے اُن فلموں سے نکالنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔‘ایشوریا رائے کا جواب سُننے کے بعد میزبان نے اداکارہ کو بتایا کہ
’شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشوریا کو فلموں سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہوگئی تھیں اور شاہ رخ خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سب نہیں ہونا چاہیئے تھا۔‘میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے ایشوریا نے کہا کہ
’میرے پاس اس کا جواب نہیں ہے کیونکہ مجھے فلموں سے نکالنا شاہ رخ خان کا فیصلہ تھا۔‘ایشوریا رائے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’جب مجھے فلموں سے نکالا گیا تھا تو
میں اُس وقت بہت دُکھی اور افسردہ ہوگئی تھی لیکن میں نے کبھی شاہ رخ خان سے اس بات کی وضاحت طلب نہیں کی کیونکہ یہ میری فطرت میں نہیں کہ میں خود کسی سے وضاحت مانگوں۔‘
بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ ’اگر اُنہیں احساس ہوتا تو وہ خود آکر مجھے وجہ بتاتے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔‘دوسری جانب شاہ رخ خان نے 2003ء میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’کسی کے ساتھ کوئی پروجیکٹ شروع کرنا
اور پھر اسے کسی غلطی کی وجہ سے تبدیل کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ایشوریا میری ایک اچھی دوست ہے اور ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نےاُس کے ساتھ غلط کیا تھا۔‘شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد میں نے ذاتی طور پر ایشوریا سے معافی مانگی تھی۔‘