‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط میں دانش کی موت کیوں ہوئی؟ ہمایوں سعید نے راز فاش کر دیا
پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی موت سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔
اداکار ہمایوں سعید اور واسع چوہدری جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے
اپنے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کی موت سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید اور واسع چوہدری جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے
جس دوران انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو ایک خاتون نے ہمایوں سے میرے پاس تم ہو میں ان کے کردار دانش کی موت سے متعلق سوال کیا؟جس کے جواب میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا
ڈرامے کے اختتام میں دانش کی موت میرے کہنے پر ہی ہوئی تھی۔ ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ ڈرامے پر ڈسکشن ہو ، اگر ڈرامے کے اختتام میں دانش کی شادی کسی اور خاتون سے ہو جاتی
تو اس پر بعد میں کوئی بات نہ کرتا اور دانش کی شادی ہو بھی جاتی تو وہ کبھی خوش نہ رہ پاتا کیوں کہ وہ اپنی پہلی بیوی کو ہی یاد کرتا، اتنا سیدھا بندہ تھا وہ کسی کے ساتھ خوش نہیں رہ پاتا
۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ یا تو وہ اکیلا رہتا یا پھر مرجاتالیکن مرنے سے ڈرامے کے اختتام پر زیادہ شور مچا۔ خیال رہے کچھ روز قبل پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے
اپنی اہلیہ ثمینہ کی سالگرہ کے موقع پر شادی کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے کی تصاویر شیئر کیں۔ ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے لیے پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔ اداکار نے کہا کہ 1998 میں شادی کے بعد ہمارا پہلا بیرون ملک سفر ماریشس کا تھا ،
یہ تمام سال خوشیوں، مسکراہٹوں اور روشنی سے بھرے رہے۔ واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ بھی کئی معروف پاکستانی ڈرامے پروڈیوس کر چکی ہیں جن میں الف ،صدقے تمہارے اور دوبول شامل ہیں۔