دس سیکنڈ اللہ کا نام جو بھی پڑھے گا غیب سے آواز آئے گی
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عیادت کو تشریف لے گئے جو مرض الموت میں مبتلا تھے ۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت عالم اسلام کے خلیفہ تھے ۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے پوچھا ، آپ کو کس بات کا شکوہ ہے ؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ : اپنے گناہوں کا ۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
: کیا خواہش ہے ؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ : پرودگار کی رحمت کی ۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ : کس چیز کا خوف ہے ؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ : عذاب الہٰی کا ۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ : آپ کیلئے طبیب بلا کر لاتے ہیں ؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ : طبیب ( اللّہ ) نے تو ہی مجھے بیمار کیا ہے ۔ پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللّہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تلاوت فرمائی :
اس زمین پر جو کچھ بھی ہے ، فنا ہوجانے والا ہے ۔ کہہ دیجئے کہ ہمیں کوئی مصیبت پیش نہیں آسکتی ، مگر جو اللّہ نے ہماری قسمت میں لکھ دی ہے ۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ : ہم آپ کو کچھ عطیہ دیں ۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ : جب ضرورت تھی اس وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نہیں دیا اور اس وقت دیں گے
جب میں بےنیاز ہوں ۔ یعنی موت سامنے ہے ، اس وقت مال کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ : یہ عطیہ آپ کے بعد آپ کی لڑکیوں کے کام آئے گا ؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ : اس عطیے کی میری بیٹیوں کو کوئی ضرورت نہیں ۔ میں نے انہیں ان کے پرودگار کے حوالے کر دیا ہے ، وہی ان کی
نگہداشت کرنے والا ہے اور میں نے انہیں ایک ایسا خزانہ دیا ہے ، جو کبھی ختم نہ ہوگا ۔ مراد اس سے ہر رات سورۂ واقعہ کی تلاوت ہے ، جو اس سورت کی تلاوت کا معمول بنائے گا ، رب تعالیٰ اس کی تمام مالی ضروریات کو پورا فرمائیں گے ۔ سورۂ واقعہ کی یہ فضیلت حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللّہ علیہ وسلم سے سن رکھی تھی ۔ چناچہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں
کہ میں نے رسول کریم صلی اللّہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سُنا کہ جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے ، اسے فاقہ ہرگز نہیں آئے گا ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللّہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے ، اسے کبھی فاقہ نہیں ہوگا ۔
جو شخص فقروفاقہ سے عاجز ہو سورۂ واقعہ اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے ، اس کی برکت سے ذلت و خواری اور تنگدستی جاتی رہے گی ۔ مال و دولت اور عزّت بڑھے گی ۔ جو ہمیشہ عشاء کی نماز کے بعد پڑھتا رہے گا کبھی محتاج نہیں ہوگا ، کبھی بھوکا نہیں رہے گا ، اللّہ تعالیٰ غیب سے روزی عطا کرے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔آمین