in

محبت میں سرحدوں کی پرواہ بھی نہ کی… شوبز اداکاراؤں اور کرکٹ اسٹارز کی 5 جوڑیاں جو پروان نہ چڑھ سکیں

محبت میں سرحدوں کی پرواہ بھی نہ کی… شوبز اداکاراؤں اور کرکٹ اسٹارز کی 5 جوڑیاں جو پروان نہ چڑھ سکیں

پاکستان اور بھارت یوں تو دو الگ مذاہب اور ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن دونوں ممالک میں دو چیزیں مشترک ہیں وہ ہیں کرکٹ اور شوبز، دونوں ممالک کے عوام کرکٹ اور شوبز ستاروں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں

اور جب بات شوبز اور کرکٹ ستاروں کے آپسی تعلق کی ہو تو یہ پسندیدگی مزید بڑھ جاتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے شوبز اور کرکٹ اسٹارز نے کس کے ساتھ جوڑی بنائی اور وہ کہاں تک چل سکی۔

محسن حسن خان اور رینا رائے

محسن حسن خان کے مایہ ناز کھلاڑی رہے تاہم بھارتی اداکارہ رینا رائے کی ادائیں ایسی بھائیں کہ محسن حسن خان نے بھارتی اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہوکر گیند بلا چھوڑ کر رنگ ونور کی دنیا کا حصہ بن کر اداکارہ رینا رائے کو اپنا جیون ساتھی تو بنایا تاہم اس میچ کا نتیجہ طلاق نکلا کی صورت میں نکلا۔

سرفراز نواز اور رانی

پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر سرفراز نواز اداکارہ رانی کی زلفوں کے اسیر رہے لیکن سیاست میں ناکامی کے بعد مایوسی کا غصہ انہوں نے رانی کو طلاق دے کر اتارا اور کینسر سے لڑتی رانی کچھ عرصہ بعد دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

عبدالرزاق ۔ دیدار اور تمنا بھاٹیا

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کرکٹ کے علاوہ شوبز میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے خود اعتراف کیا وہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتے تھے، دیدار سے دوستی تھی اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ بھی ان کا نام منسوب کیا جاتا رہا ہے تاہم یہ خبریں صرف افواہوں کی حد تک محدود رہیں۔

وسیم اکرم اور سشمیتا سین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شوبز سے کافی قریب رہے اور انہوں نے بھارت میں کافی وقت گزار اور اس دوران بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ

ان کا نام مسلسل خبروں کی زینت بنتا رہا اور ایک وقت میں یوں محسوس ہوتا تھا کہ شائد دونوں جلد شادی کرنیوالے ہیں- تاہم وسیم اکرم نے آسٹریلوی حسینہ شنیرا کو اپنا جیون ساتھ منتخب کرکے سشمیتا سین کے ساتھ تعلق توڑ دیا۔

محمد آصف اور وینا ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف کا کیریئر تنازعات کے باعث وقت سے پہلے اختتام کو پہنچا، اپنی گھومتی ہوئی گیندوں پر بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے محمد آصف اور وینا ملک کی محبت نے بھی خوب شہرت پائی- لیکن محمد آصف نے کراچی کے ایک کاروباری شخص کی بیٹی سے شادی کرکے وینا ملک سے تعلق کو خیر باد کہہ دیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان نے طلاق کو میرے خلاف استعمال کیا، مگر کیوں؟؟ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

دس سیکنڈ اللہ کا نام جو بھی پڑھے گا غیب سے آواز آئے گی