in

لیکچرار کی اپنی 17سالہ سٹودنٹ کے ساتھ کورٹ میرج نکاح نامہ سامنے آنے پر لڑکی کا نکاح کو ماننے سے انکار

لیکچرار کی اپنی 17سالہ سٹودنٹ کے ساتھ کورٹ میرج نکاح نامہ سامنے آنے پر لڑکی کا نکاح کو ماننے سے انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لیکچرار کی اپنی 17سالہ سٹودنٹ کے ساتھ کورٹ میرج، نکاح نامہ سامنے آنے پر لڑکی کا نکاح کو ماننے سے انکار۔

تفصیلات کے مطابق نجی کالج کا اپنی سٹوڈنٹ کیساتھ کورٹ میرج مبینہ نکاح سامنے آنے کے بعد لڑکی نے نکاح ماننے سے انکار کر دیا اور نکاح نامہ کینسل کروانے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ ل

ڑکی کے دعویٰ دائر کرنے کے بعد فیملی جج گجرات مس شگفتہ صابر نے نجی کالج لیکچراربلال احمد کو22اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ لڑکی نے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں سیکنڈ ایئر

کی طالبہ ہوں ، بلال احمد ہمیں کالج میں مطالعہ پاکستان پڑھاتا ہےاوراس کے بعد ان کے پاس ٹیوشن بھی پڑھتی تھی ۔ ایک دن میں ٹیوشن کلاس لینے کیلئے پہنچی

تو بلال احمد مجھے ورغلا کر کچہری لے گیا بعد ازاں مجھے نوٹس دینے کے بہانے واپس گھر لے گیا اور ایک کمرے میں لے جا کر بند کر دیا مجھے وہاں سے پولیس نے بازیاب کروایا ۔

طالبہ کا کہنا تھا کہ ٹیچر نے میرے جعلی اور فرضی دستخطوں کی بنا پر ایک جعلی نکاح نامہ تیار کر وا لیا جبکہ میرے بلال احمد کیساتھ کوئی نکاح نہیں ہوا ہے اور جعلی نکاح نامے کو منسوخ کیا جائے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گاڑی میں ڈانس کرنے کی بہت ہی زیادہ وائرل ویڈیو آخر کس نے بنائی تھی ۔۔۔ اداکارہ نیلم منیر نے خاموشی توڑ دی، تمام حقائق سامنے ہی لے آئیں

تیل پیدا کرنے والے ممالک نے اپنا منافع بڑھانے کے لئے دنیا کو ایک نئے بحران میں دھکیل دیا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ