in

کیسے وعدے کیسے دعوے؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک کی فنکار برادری کے ہاتھ کھڑے۔۔۔ اہم مطالبہ کر دیا

کیسے وعدے کیسے دعوے؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک کی فنکار برادری کے ہاتھ کھڑے۔۔۔ اہم مطالبہ کر دیا

کیسے وعدے کیسے دعوے؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک کی فنکار برادری کے ہاتھ کھڑے۔۔۔ اہم مطالبہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملک کی فنکار برادری کو بھی متاثر کیا ہے، شوبز سے جڑے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے اور عوام کی زندگیوں کو آسان کرے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےاوربڑھتی مہنگائی نے نہ صرف غریب آدمی بلکہ فنکار برادری

کو بھی بری طرح متاثر کر دیا۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نہ صرف عام آمدمی بلکہ ہمارے لیے بھی پریشان کن ہے۔فنکار برادری نے کہا کہ ریلیف دینے کے وعدے کرکے آنے والی

نئی حکومت نے ابتک صرف تکلیف ہی دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہرحکومت دعوے وعدے تو بہت کرتی ہے لیکن حقائق ا س کے برعکس ہی نکلتے ہیں۔فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فنکاروں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔دوسری جانب لاہور

میں آئندہ سے اتوار کے روز تمام مارکیٹیں، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بچت پالیسی کے تحت کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔ اتوار کے روز ناصرف تمام مارکیٹیں، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز بند رہیں گے،

جبکہ ہفتہ وار تعطیل والے دن دفاتر، اسٹور رومز، گودام، ویئر ہاؤسز بھی کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کے عہدیداروں کے نمائندہ وفد کے

ساتھ مشاورت کے بعد صوبہ بھر کی مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے۔شادی ہالز سابق پالیسی

کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ میڈیکل سٹورز پر 9 بجے بندش کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا اور ان کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیٹھ عابد نے کون سا طریقہ استعمال کرکے اپنا سونےکاکاروبار ایک چھوٹی سی دوکان سے پانچ ملکوں تک پھیلا دیا تھا جان کر آپ بھی کہیں گے، 50کی دہائی میں بھی ایسے لوگ تھے؟

لوگ کتبوں پر نام اور شاعری کیوں لکھواتے ہیں؟ جانئیے کتبوں سے متعلق چند ایسے حقائق جو آپ کو بھی حیران کردیں گے