in

بڈھی کہنے والوں کو کرینہ کپور کا کرارا جواب ۔۔۔۔

بڈھی کہنے والوں کو کرینہ کپور کا کرارا جواب ۔۔۔۔

بڈھی کہنے والوں کو کرینہ کپور کا کرارا جواب ۔۔۔۔

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ’بڈھی ‘کہنے والوں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ’بڈھی ‘کہنے والوں

کومنہ توڑ جواب دے دیا۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی 41ویں سالگر ہ منائی ہے مگر

اتنی عمر اور دو بچوں کو جنم دینے کے بعد بھی اداکارہ ایک دم فٹ دکھائی دیتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے

کہ وہ اپنی فٹنس کا بےحد خیال رکھتی ہیں اور یوگا ایکسرسائز کو زندگی کا اہم حصہ قرار دیتی ہیں تاہم پھر بھی انہیں آئے دن سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بڈھی عورت یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے ملتے رہتے ہیں

اور انہیں سخت الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب لگتا ہے کہ اداکارہ نے ناقدین کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے، اپنی حالیہ انسٹااسٹوری میں اداکارہ نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے ’بڈھی‘لفظ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا

کہ ’’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے ‘‘۔انہوں نے لکھا کہ’ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ میرے لیے یہ محض ایک لفظ ہے جس کا مطلب بڑی عمر کا ہونا ہے۔ ہاں ہماری عمر زیادہ ہے اور ہم سمجھدار ہیں،

لیکن آپ بے نام ہیں، آپ کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عمر ہے۔ آپ ایسے لوگ ہیں‘‘۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا صارفین آئے دن اداکارہ کو ان کی عمر اور جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور کئی مرتبہ ان کا بڑی بہن کرشمہ سے بھی موازنہ کیا جا چکا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’عمران خان پھرآرہاہے‘‘ اپوزیشن کو خبردار کر دیا گیا

کل تک ڈانس کرتی تھی اور آج رکن اسمبلی بنی بیٹھی ہے۔۔۔۔۔۔ایک خاتون رکن اسمبلی نے اپنی ساتھی رکن کے پول کھول کر رکھ دیے