صبا قمرنے شادی کے بعد شوبز کو خیر بار کہنے پر خاموشی توڑ دی،حیران کن انکشاف کر دیا
صبا قمرنے شادی کے بعد شوبز کو خیر بار کہنے پر خاموشی توڑ دی،حیران کن انکشاف کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی
اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق
خاموشی توڑ دی۔ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو محبت ہوگئی ہے؟ صبا قمر نے جواب میں کہا
کہ آپ کو معلوم ہے اگر مجھے محبت ہو جائے تو میں کھل کر کہتی ہوں اور جب ختم ہو جائے تب بھی بتا دیتی ہوں۔صبا قمر نے کہا کہ ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے،
میں ”اُن“ کے ساتھ خوش ہوں، پیار ہم سب کو ہوتا ہے، میری محبت کے بارے میں کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں اور کچھ اندازے لگا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستانی نہیں ہے
لیکن مسلمان ہے۔صبا قمر نے کہا کہ میں ضرور شادی کروں گی اور ہم خوش رہیں گے، میری خواہش ہے کہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج پر جاؤں۔
شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مشکل ہے اداکاری کو جاری رکھ سکوں، اداکاری نہ سہی شاہد کچھ اور کام کر لوں، اپنے شریکِ حیات کے لیے یہ کام چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دوں گی۔